دینِ اسلام کا ایک اہم رکن ”حج“ ہے جس کی ادائیگی کے لئے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ زادہا اللہ شرفاً و تعظیماً آتے ہیں اور مقدس مقامات کی زیارت کر کے اپنے دلوں کو نورِ ایمانی سے منور کرتے ہیں۔

سال 2025ء میں حجِ بیت اللہ کی سعادت پانے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اپریل 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”حج تربیتی اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں عازمینِ حج سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بجے تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور سرورِ کونین، حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حج کے حوالے سے مختلف امور پر عازمینِ حج کی تربیت و رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ مکہ پہنچ کر سب سے پہلے کیا کرنا ہے؟٭ کس طرح احرام باندھنا ہے؟٭ سفرِ حج کی احتیاطیں کیا کیا ہیں؟٭ ایئر پورٹ کی احتیاطیں؟٭ منی و عرفات و مزدلفہ میں کس طرح جانا ہے؟٭وہاں کیا کرنا ہے؟٭حج کے فرائض کیا کیا ہیں؟٭واجبات کیا کیا ہیں ٭مقدس مقامات کی زیارت۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اس سا ل حج پر جانے والے خوش نصیب عازمینِ حج کے اعزاز میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے 27 اپریل 2025ء  بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حج تربیتی اجتماع و محفلِ مدینہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج تربیتی اجتماع کا آغاز ظہر کی نماز کے بعد دوپہر تقریباً دو بجے (02:00 PM) تلاو ت و نعت سے ہوگا جس کے بعد انٹرنیشنل مبلغ و رکنِ شوریٰ مولانا الحاج عبدالحبیب عطاری حج کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔ حج کے بارے میں قدم بقدم یعنی مکہ پہنچ کر سب سے پہلے کیا کرنا ہے؟ کس طرح احرام باندھنا ہے؟ سفرِ حج کی احتیاطیں کیا کیا ہیں؟ ایئر پورٹ کی احتیاطیں؟ منی و عرفات و مزدلفہ میں کس طرح جانا ہے ؟وہاں کیا کرنا ہے؟ حج کے فرائض کیا کیا ہیں؟واجبات کیا کیا ہیں؟ الغرض پورے سفرِ حج میں ہمیں کب، کیا اور کس طرح کرنا ہے؟ یہ سب کچھ مکمل تفصیلات کے ساتھ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری ہمیں بیان کریں گے۔

ظہر و عصر تک جاری رہنے والے اِس اجتماع میں مغرب کی نماز کے بعد تمام عازمینِ حج کو عشائیہ پیش کیا جائے گا جس کے بعد عشا کی نماز باجماعت ادا کی جائے گی۔ نمازِ عشا کی ادائیگی کے بعد تقریباً ساڑھے نو بجے (09:30 PM) محفلِ مدینہ کا آغاز ہوگا جس میں نگرانِ شوریٰ اور اراکین شوریٰ سمیت کثیر عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اور امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بیرونِ ملک سے بذریعہ مدنی چینل شرکت فرمائیں گے ۔

محفلِ مدینہ میں مدنی چینل کے معروف ثناخواں حضرات نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور مدینے شریف کے متعلق کلام سنا کر حاضرین و ناظرین کے عشقِ رسول کومزید بڑھا ئیں گے۔

واضح رہے کہ حج تربیتی اجتماع اور محفلِ مدینہ میں عازمینِ حج کے علاوہ بھی اسلامی بھائی شرکت کر سکتے ہیں یعنی صرف عازمینِ حج کے لئے ہی ضروری نہیں بلکہ دیگر عاشقانِ رسول بھی آنا چاہیں تو وہ آسکتے ہیں بلکہ بعض وہ عاشقانِ رسول جو صرف حج کی تمنا رکھتےہیں اور ظاہری اسباب کے حساب سے حج کی طاقت نہیں رکھتے تو وہ اس محفل میں حاضر ہوکر حج و عمرہ کی دعا مانگتے ہیں۔ ایسے کئی اسلامی بھائی ہیں جو یہاں دعائیں کرنے کے صدقے میں حقیقی طور پر حاجی بن گئے اور اللہ پاک نے ان کے لئے اسباب پیدا فرمادیئے۔

تمام عاشقانِ رسول اس حج تربیتی اجتماع و محفلِ مدینہ میں ضرور بالضرور شرکت فرماکر اپنے لئے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔ 


12 مارچ 2025ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹ اپ ہوا جس میں فری لانسرز، ای کامرس کمیونٹی ایجنسی کے مالکان اور CEOs نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے میٹ اپ کے دوران دینی و اخلاقی اعتبار سے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے بارے میں بتایا۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت نے مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کا مدنی مشورا فرمایا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان، فیصل آباد سٹی ذمہ داران اور ٹاون ذمہ داران سمیت مدینہ ٹاؤن کے مدرسین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےحاضرین کے درمیان ایک ماہ اعتکاف اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے متعلق اہم نکات بیان فرماتے ہوئے سامعین کو رمضان اعتکاف میں زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو شرکت کروانے کے بارے میں ترغیب دلائی۔(رپورٹ۔ نیوز فالواپ ذمہ دار عبدالخالق عطاری، کانٹینٹ شعیب احمد )


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت نے آڈیو ویڈیو لنک تربیتی سیشن فرمایا جس میں نگران مجلس پاکستان مشاورت آفس ، نگران مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان ، نگران مجلس قافلہ ، رمضان اعتکاف نگران ، و مدرسۃالمدینہ بالغان پڑھانے والے تمام مدرسین ،اور پاکستان بھر کے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تمام ذمہ داران اسلامی بھائیوں اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران نے بل مشافہ جب کہ دیگر ذمہ داران نے بذریعہ لنک شرکت کی۔

اس تربیتی سیشن میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اعتکاف میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغان سے متعلق مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ۔ نیوز فالواپ ذمہ دار عبدالخالق عطاری، کانٹینٹ شعیب احمد )


پچھلے دنوں پنجاب یونیورسٹی ،لاہور اور فیصل آباد کی مختلف یونیورسٹی سے پروفیسرز، چیئرمین اور فیکلٹی ممبرز کی   فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری ہوئی جہاں نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری سے وزٹر نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان کیسے گزاریں؟ کےموضوع پرحاضرین کی تربیت فرمائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے وزٹر کو تحائف پیش کیے۔(رپورٹ۔ نیوز فالواپ ذمہ دار عبدالخالق عطاری، کانٹینٹ شعیب احمد )


دنیا کی مصیبتوں کی وجہ سے موت کی دعا اور تمنا کرنا جائز نہیں۔یہ کہنا تھا دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا جو 10 شعبان شریف 1446ھ، 08 فروری 2025 ء کو ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول سے گفتگو کررہےتھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل لوگ دنیاوی آزمائش کا شکا رہوکر موت کی تمنا کرنے لگ جاتے ہیں کہ اِس سے اچھا تو مجھے موت آجاتی،حالانکہ موت کی دعا اگر دنیاوی مصیبتوں کی وجہ سے مانگی جائے تو اِس کو علمائے کرام نے ناجائز قرار دیا ہے۔

اُنہوں نے دنیاوی آزمائشوں اور تکالیف پر صبر و تحمل سے کام لینے اورجو نعمتیں میسر ہیں اُن پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کا ذہن دیتے ہوئے عاشقانِ رسول کی مختلف اُمور پر رہنمائی فرمائی۔

مدنی مذاکرے کے دوران کالرز کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات بھی شامل کئے گئے جن کے امیر اہل سنت نے علم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہزاروں عاشقانِ رسول نے آکر جبکہ درجنوں مقامات پر جمع ہوکر کثیر عاشقانِ رسول نے اجتماعی طور پر مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر ہفتے کی رات کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مدنی مذاکرےکا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوتا ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں، پاکستان کے مختلف شہروں اور بیرونِ ملک کے کئی ممالک میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول جمع ہوکر مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے اور علم دین کا خزانہ حاصل کرتے ہیں۔

یہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کے لئے نیچے کلک کیجئے

Watch video


19 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت جہلم، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ گلگت بلتستان کے ڈویژن نگران اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے 12 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کی تقرری، رمضان اعتکاف، رمضان عطیات اور دیگر اہم مدنی پھولوں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔(رپورٹ:عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس کے اراکین کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے نگران اور شعبہ کارکردگی کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدا میں نگرانِ ایس او پیز ڈیپارٹمنٹ سیّد احمد عطاری نے ”تجربہ کار لوگوں سے مشورے کےفوائد“ پر اراکین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے آفس میں ہونے والے کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر پاکستان مشاورت آفس کے منیجر شرجیل عطاری اور ایڈمنسٹریشن پاکستان مشاورت آفس سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا اور لاہور کے نگران و ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


جوہر ٹاؤن لاہور، پنجاب میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے  میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے ذمہ داران اور لاہور کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی خدمتِ دین کرنے، لوگوں کی اصلاح کرنے، انہیں سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پابند بنانے اور علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دینے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے۔

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت، شعبہ قافلہ اور شعبہ رمضان اعتکاف کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین، نگرانِ شعبہ جات اور صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کی رہنمائی کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں۔

٭سال 2024ء میں ہونے والے ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف٭سال 2025ء میں اعتکاف کے مقامات٭سابقہ سال 2024ء اعتکاف اور موجودہ سال 2025ء اعتکاف کا ڈیٹا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دیگر مدنی پھولوں سے نوازااور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)