علمِ دین حاصل کرنےاور گیارہویں شریف کے سلسلے میں ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کے لئے گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول کے درمیان دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی لوگوں کے دلوں میں اولیائے کرام کی محبت ڈالنے، اُن کی اصلاح کرنے اور انہیں اولیائے کرام کی سیرت پر عمل کرنے کا درس دینے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 29 ستمبر 2024ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”محفلِ بغداد“ منعقد کی جائے گی جس میں حضورِ غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے واقعات بتائے جائیں گے۔

محفل کا آغاز رات تقریباً 9:00 بجےتلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا نیز منقبتِ غوثِ اعظم بھی پڑھی جائے گی۔

اس ”محفلِ بغداد“ میں خصوصی شرکت شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ہوگی۔قرب و جوار کے تمام عاشقانِ اعظم اس محفلِ پاک میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 ستمبر 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”محفلِ بغداد“ کے انتظامات کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عابد عطاری اور نگرانِ شعبہ حج و عمرہ محمد تسلیم رضا خان عطاری نے مختلف امور پر کلام کیا جبکہ سابقہ ایونٹ ”استقبال حجاج کرام“ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مزید بہتر انتظامات کے اہداف اور نئے انتظامی امور کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد سٹی اور اطراف سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور پُر نور حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 18 اگست 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سٹی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کے تمام ذمہ داران اور منسلک اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو بڑی دھوم دھام سے 12 ہویں شریف منانے پر مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیںحص

۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 20 جولائی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں فیصل آباد سٹی نگران، فیضانِ مدینہ ترقیاتی مجلس، ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے تمام اجیر (employee) اور فیضانِ مدینہ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹس (Projects)کے حوالے سے بریفنگ دی اور نئے ذمہ داران کی تقرری کا اعلان کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2جولائی2024ء کو صوبہ سندھ سے فیضان مدینہ  فیصل آباد میں ایک ماہ مدنی قافلے کے لیے آنے والے ذمہ داران و عاشقان رسول کا نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشا ہد عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا اور ملاقات بھی کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی ذہن دیا جبکہ حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے امیر اہلسنت کے مشن (مجھے اپنی اور ساری دنیاں کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ) پر ڈٹے رہنے کے بارے میں فرمایا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ مدینہ ٹاؤن  فیصل آباد میں تین دن کا امیر مدنی قافلہ کورس ہوا جس میں سندھ حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں سے مدنی قافلے میں آنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس کورس میں مختلف نشستیں ہوئیں جس میں نگرا ن پاکستان مشاورت نے مدنی قافلے کے جدول پر عمل کرنے کی برکتیں، امیر قافلہ کی حکمتیں ، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کے 71 مدنی پھول اور مدنی قافلے کی ضرورت سمیت دیگر موضوعات پر قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ کورس کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی اور دعا بھی فرمائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینا ہے اور اس مہینے کو خاص طور پر نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللہُ عنہ سے نسبت ہے کیونکہ اسی مہینے کی دس تاریخ کو امام حسین رضی اللہُ عنہ اور آپ کے رُفقا کو میدانِ کربلا میں بڑی بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا تھا۔

عاشقانِ اہلِ بیت محرم الحرام کے ابتدائی دس دِ نوں میں خصوصی پر محافل کا اہتما م کرتے، ذکرِ اہلِ بیت کرتے ، کربلا کے واقعے سے ملنے والے درس کو سمجھنے اور شانِ امام حسین کو بیان کرنے کا اہتمام کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے بھی یکم محرم الحرام سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہےجو کہ دس محرم الحرام ”یومِ عاشورہ“ تک جاری رہے گا ۔ ان مدنی مذاکروں میں عاشقِ اہلِ بیت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شانِ اہلِ بیت اور کربلا کے متعلق گفتگو فرمارہے ہیں۔ امیر اہل سنت عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان مدنی مذاکروں میں پاکستان کے مختلف سے شہروں سے عاشقانِ رسول ٹرینوں، بسوں اور گاڑیوں میں سفر کرکے پہنچ رہے ہیں۔ اس وقت بھی ہزاروں عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز میں موجود ہیں جنہیں کھانے پینے اور رہائش سمیت میڈیکل کی تمام سہولیات دعوتِ اسلامی کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں۔

یہ تمام مدنی مذاکرے مدنی چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ آپ بھی فیضانِ مدینہ میں آکر ان مدنی مذاکروں میں شرکت فرمائیں یا مدنی چینل پر ملاحظہ فرمائیں۔


فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت  فیڈبیک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا 22 جون 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی اور ڈیپارٹمنٹ کے HOD مولانا نواز عطاری مدنی شریک ہوئے۔اس دوران جن موضوعات پر مشاورت ہوئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭فیڈبیک ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے تمام کاموں کا جائزہ٭ CMS ایپلی کیشن کی کرنٹ رپورٹ٭ذیلی فیڈبیک شعبہ جات کی رپورٹ٭شعبہ جات سے متعلق فالواپ کے مدنی پھولوں کی کرنٹ رپورٹ٭مجموعی طور پر فالو اپ کے تمام مدنی پھولوں کی رپورٹ۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان میں خدمتِ دین کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 29 مئی 2024ء کو فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، نگرانِ پنجاب مشاورت، نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ ڈویژن، نگرانِ میٹروپولیٹن، نگرانِ سٹی، مختلف شعبہ جات کے صوبائی ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ جات اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اپریل 2024ء تک ہونے والے اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کاموں اور تقرری کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے قربانی کی کھالیں، کھال گودام، 1 تا 10 جون 2024ء ڈسٹرکٹ وائز مدنی مشورہ، ڈونیشن کارکردگی، ماہانہ خود کفالت، عشر کارکردگی اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ رات دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شہر بھر سے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا زاہد عطاری مدنی نے ”حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کے واقعات“ کے موضوع پر بیان کیا اور حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کی مبارک سیرت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام بہت اُونچے رُتبے والے نبی ہیں ،اللہ پاک نے آپ کو اپنا خلیل بنایا، اسی لئے آپ کو خَلِیْلُ اللہ کہا جاتا ہے،حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے بعد جتنے انبیائے کرام علیہمُ السَّلَام تشریف لائے، سب آپ کی اَوْلاد سے ہوئے، اس لئے آپ کو ”اَبُوالْاَنْبِیَا (یعنی انبیاء کے والِد) بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا ذِکْرِ خیر کیا گیا ہے، آپ کے اَوْصاف و کمالات، آپ کے معجزات، آپ کی اطاعت و فرمانبرداری اور محبّتِ اِلٰہی وغیرہ کے کئی حسین اور خوبصُورت واقعات بھی قرآنِ مجید میں بیان ہوئے ہیں۔

مولانا زاہد عطاری مدنی نے اپنے بیان میں مسلمان کی اہم ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان پر جو بنیادی ذِمَّہ داریاں ہیں، ان میں ایک اَہَم تَرِین ذِمَّہ داری اپنے ایمان کو مَضْبُوط کرنا ہے اور آج کے دَور میں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ اب وہ دَور چل رہا ہے، جس کے متعلق حدیثِ پاک میں ارشاد ہوا: ایک زمانہ آئے گا، آدمی صبح کو مؤمن شام کو کافِر ہو گا اور شام کو مؤمن تو صبح کو کافِر ہو گا۔

ہمارے پاس سب سے بڑی دولت ایمان ہے، اس کی حفاظت کرنا ہماری ذِمَّہ داری ہے ،جگہ جگہ فتنے اُٹھ رہے ہیں، آئے روز ایک نیا فتنہ سَر اُٹھاتا ہے اور زیادہ خطرے کی بات یہ ہے کہ یہ فتنے ہر ایک کی پہنچ میں ہیں۔ پہلے دَور میں فتنے کم تھے اور پِھر حالت یہ تھی کہ ایک ملک یا ایک شہر میں فتنہ اُٹھتا تو دوسرے علاقوں میں اس کی خبر پہنچتے پہنچتے کئی مہینے اور سال لگ جایا کرتے تھے مگر اب سوشل میڈیا کا دور ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی نے ترقی کر لی ہے، اب حالات ایسے ہیں کہ دُنیا کے ایک کونے میں کوئی فتنہ اُٹھتا ہے، چند سیکنڈ لگتے ہیں کہ دوسرے کونے تک اس کے اَثَرات پہنچ جاتے ہیں۔یہ بہت حیرانی کی بات ہے، پہلے دَور میں فتنے کم تھے مگر ایمان بچانے کی فِکْر زیادہ تھی لیکن افسوس! آج فتنے زیادہ ہیں، ایمان لُٹ جانے کے مواقع بڑھ گئے ہیں مگر ایمان بچانے کی فِکْر بہت کم رہ گئی ہے۔

قربانی کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سُنْتِ ابراہیمی یعنی قربانی کے اَیَّام بھی قریب ہیں۔ قُربانی کرنا بڑے ثواب کا کام ہے، اللہ پاک کی رِضا والا کام ہے، اس کے صدقے اللہ پاک کا قُرب نصیب ہوتا ہے،قُربانی کرنا سنّت ابراہیمی ہے،قُربانی کرنا سُنَّتِ انبیا ہے اور قربانی کرنا سَیِّدِ انبیا، محبوبِ خُدا، اَحْمد مجتبیٰ، یعنی ہمارے آقا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بھی پیاری پیاری سُنَّت ہے۔آنحضرت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جو خوش دِلی سے، ثواب کے لئے قربانی کرے، اس کی قُربانی اس کے اور جہنّم کے درمیان آڑ بن جائے گی۔ لہذا ہمیں چاہیئے کہ خوش دلی سے اچھے سے اچھے جانور کی قربانی کریں اور رب کی جانب سے انعام کے حقدار بنیں۔

اجتماع میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کیمروں کے ذریعے اجتماع کی نگرانی بھی کی جارہی تھی۔

اجتماع کی پہلی نشست کا اختتام صلاۃ و سلام پر ہوا۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو بڑے پیمانے پر دنیابھر میں ہفتہ وار اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں اراکین شوری و مبلغین دعوتِ اسلامی بیانات فرماتے ہیں۔ ان اجتماعات میں لاکھوں عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل کرتے اور برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ آپ بھی ہر جمعرات کو اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرکے ثواب اور علم کا خزانہ حاصل کریں۔