مرکز الاقتصاد الاسلامی کے علماء کا تربیتی سیشن،
امیر اہلسنت نےخصوصی تربیت فرمائی
12
مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مرکز
الاقتصاد الاسلامی (Islamic Economics Centre) کے
تحت تربیتی سیشن ہوا جس میں ماہر اقتصادیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، نگران شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، مفتی دار الافتاء اہلسنت کے علماء و مفتیان
کرام اور دوسالہ تخصص فی الفقہ و الاقتصاد الاسلامی کے اسٹوڈنٹس اور اساتذۂ کرام
نے شرکت کی۔
تربیتی
سیشن میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرےاصولوں سے شرکا کی تربیت فرمائی اور سوالات کے جوابات
ارشاد فرماتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں دار الافتاء
اہلسنت کی نیو برانچ کا افتتاح
کاہنہ نو لاہور کے آس پاس رہنے والوں کے لئے
اچھی خبر!
دعوتِ اسلامی کی جانب سے عاشقانِ رسول کی شرعی
رہنمائی کے لئے دار الافتاء اہلسنت کی نیو برانچ کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر Opening
ceremony کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سےلاہور کے دورے پر تشریف لائے ہوئے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری نے خصوصی بیان
فرمایا۔
اس موقع
پر شیخ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدنی ، مفتی انس عطاری، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری ، رکن
شوری مولانا حاجی جنید عطاری مدنی، رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، رکن شوریٰ حاجی
اظہر عطاری، رکن شوریٰ حاجی اسلم عطاری مدنی،
علما ئے کرام اور ذمہ داران سمیت
بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
فرمائی۔
دارالافتاء اہل سنت کے باہر عاشقانِ رسول کے لئے خصوصی طور پر
شامیانے، اسکرینز اور اسپیکرز نصب کئے گئے تھے جس کے ذریعے عاشقان رسول نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں دو مقامات پر (1)گنج بخش روڈ، داتا دربار مارکیٹ میں قائم مکتبۃ
المدینہ کے فرسٹ فلور پر اور (2)فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن بلاک K-508 میں دارالافتاء اہل سنت کی برانچز قائم تھیں۔ کاہنہ نو میں کھلنے والی
برانچ لاہور میں دارالافتاء اہل سنت کی تیسری برانچ ہے۔
دارالافتاء
اہل سنت کاہنہ نو لاہور میں صبح ساڑھے 10 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک مفتیانِ کرام عقائد
و نظریات، نماز، روزے، حج ، زکوۃ، نکاح، طلاق، وراثت، کاروبار، جائز ناجائز اور
حلا ل و حرام وغیرہ جیسے مسائل کا جواب دیتے ہیں اور فتاوی جاری کرتے ہیں جبکہ دوپہر
ایک سے دو بجے تک وقفہ ہوتا ہے۔ عاشقانِ رسول بیان کئے گئے اوقات میں دارالافتاء
اہل سنت کی برانچ میں آکر مسائل پوچھ سکتے اور فتوی لے سکتے ہیں۔
اگر آپ کال پر
مسئلہ پوچھنا چاہتے ہیں تو اِن نمبرز پر کال کرکے مسئلہ پوچھ سکتے ہیں
0311-7864100
0311-3993312
0311-3993313
FPCCI کے
سابق نائب صدر کریم عزیز ملک کی وفد کے ہمراہ فیضانِ مدینہ اسلام آباد آمد
پاکستان کے
دارالحکومت اسلام آباد G-11میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف
کامرس اینڈ انڈسٹری (Federation of Pakistan
Chambers of Commerce & Industry)کے سابق نائب صدر کریم عزیز ملک کی اپنے وفد کے ہمراہ آمد
ہوئی۔
معلومات کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد میں کریم عزیز ملک سمیت تمام وفد کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمد عمران عطاری اور اراکینِ شوریٰ سے ملاقات ہوئی۔
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کے
لئے سیشن
G-11
اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبے سے
تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول بالخصوص بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کے لئے ایک سیشن
کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے دورودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اسے اپنی زندگی
کا معمول بنانے اور کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جس کے بعددعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے خلفائے راشدین رحمہم اللہ المبین کی سیرت سے متعلق گفتگو کی اور حاضرین کو خلفائے راشدین رحمہم اللہ المبین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی۔
فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان ”حج تربیتی
اجتماع“ محفلِ مدینہ“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 05 مئی 2024ء کو ” حج تربیتی
اجتماع“و ”محفلِ مدینہ“ کا انعقاد کیا گیا ۔
حج
تربیتی اجتماع کا آغاز بعد نماز ظہر تلاوت قرآن پاک اور بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ
نعت پیش کرتے ہوئے ہوا جس میں رواں سال حج پر جانے والے عاشقانِ رسول اور دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک
عازمین کو مکۃ المکرمہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کی
حاضری، احرام باندھنے کا طریقہ، حج و عمرہ کا طریقہ، طوافُ الزیارہ، رمی، سعی اور
دیگر امور پر شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے اہم معلومات فراہم کیں۔ اذان عصر پر حج
تربیتی اجتماع کا اختتام ہوا۔
بعد
نماز عشاء عظیم الشان ”محفلِ مدینہ“ سجائی گئی ۔ محفل مدینہ میں اس سال حج
پر جانے والے عاشقانِ مدینہ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس محفل میں نگران شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، اراکین
شوریٰ، ذمہ داران دعوتِ اسلامی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ عاشقانِ رسول شریک
ہوئے۔
محفل
کے آغاز میں قرآنِ پاک کی تلاوت کی گئی اور ہدیۂ نعت پیش کیا گیا۔ عاشقِ مدینہ،
شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول میں انتہائی شفیق انداز میں علمِ دین سے بھر پور بیان کیا اور شرکا کی حاضریٔ مکہ و مدینہ کے آداب، سنتیں، دعائیں
اور فرائض و واجبات کے حوالے سے رہنمائی
کی۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےدوران حج
کی جانے والی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی اور ”رفیق الحرمین“ پڑھنے کی ترغیب
دلائی۔
امیر
اہلسنت سے قبل نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی اسلامی بھائیوں کی حج و عمرہ کے حوالے سے
رہنمائی کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ محفل مدینہ میں خوبصورت کلام اور نعتیں بھی
پڑھی گئیں، اس موقع پر رنگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ محفل مدینہ کے اختتام پر
صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خصوصی دعا بھی کروائی۔
پچھلے دنوں ڈویژن فیصل آباد ڈسٹرکٹ جھنگ میں قائم فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
محمد عدنان عطاری نےشرکا کی تربیت کی۔ اجتماع میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد عدنان عطاری نے رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے
اہداف طے کیا۔ (رپوٹ: حافظ نسیم عطاری، سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ
پاکستان)
25اپریل 2024ء کو دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اجتماعی قربانی کے متعلق کراچی
سٹی آفس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ و نگران کراچی حاجی فضیل
رضا عطاری نے شرکا کی مختلف امور پر تربیت فرمائی اور اجتماعی قربانی کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔
مشورے میں سید دانش عطاری، سید اسد عطاری، سید شفیق عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور اجتماعی
قربانی مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: احمدرضا)
الحمد
اللہ عزوجل بروزبدھ 24 اپریل2024کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں انٹرنینشل
افئیر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک سالہ تخصص فی الدعوہ کورس کا اختتام ہوا اس کورس میں مدنی اسلامی بھائیوں کو مجلس کورسز
کے تحت تمام دینی کورسز اور دینی کاموں کا پریکٹکل، انگلش، وعربی کورسز اور کچھ
سیلکڈڈ اسلامی بھائیوں کو دیگر لینگوئج کا سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا جبکہ وقتا فوقتا امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،نگران شوری
وارکین شوری، مفتیان کرام نے بھی شرکائے
کورس کی تربیت کی ۔
اس
کورس کے فارٖغ التحصیل ہونے والے اسلامی
بھائیوں کی اختتامی نشست میں اراکین شوری نے شرکاء کو ہر وقت اور ہر جگہ میں دینی کاموں کا فروغ دینے کے حوالے سے
ترغیب دلائی۔
ارکین
شوری حاجی عبدالحبیب عطاری،حاجی رفیع العطاری،حاجی اطہر عطاری ،حاجی امین
عطاری،ابو ماجدشاہد عطاری مدنی اور حاجی علی عطاری کے ہاتھوں سے تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ: محمد مبشر مدنی انٹرنیشنل افئیر آفس
(تخصص فی الدعوہ کورس)کانٹینٹ رائیٹرشعیب احمد)
5اپریل
2024 ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ میں آخری عشرےکے معتکفین کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد
سلیم عطاری نے بیان کیا۔
معلومات
کے مطابق نگران ڈویژن مشاورت نے معتکفین کو مسجد کے آداب کو ملحوظ نظر رکھنے کی ترغیب دلائی اور انہیں دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کا تعارف کروایا۔
علاوہ ازیں ہر ہفتے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن
دیا نیز عید کے بعد فیصل آباد میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے
ساتھ 7دن کے فیضان نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ
وار اجتماع ومدنی مذاکرہ، فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان
کے زیرِ اہتمام
مدنی مشوره منعقد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان کے قاری صاحبان ، ذمہ داران ، پڑھنے
والے اور دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائی بھی شامل تھے ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے شعبے میں جاری دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا
اور اہداف دیئے نیز مدرسۃالمدینہ بالغان
کے ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا ۔
مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ماتحت اسلامی
بھائیوں کو ترغیب دلانے کا ذہن دیا اور دینی کاموں کے لئے چندہ جمع
کرنے کا کہا۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی
اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ آفندی ٹاؤن میں آخری عشرے کے معتکفین
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 31مارچ 2024ء کو فیضانِ
مدینہ حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں آخری عشرے
کے معتکفین میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا ۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے بیان کیا اور معتکفین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مسجد کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز کی جانب سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنا اعتکاف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے رکن شوریٰ کی باتوں پر عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
28
مارچ 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں شہر کے تمام یوسی نگران و شعبہ ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے
مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور
تربیت بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)