دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی مختلف ایکٹیویٹیز  کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ SOPs کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ابتداءً شعبے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2025ء کے آئندہ کے اہداف کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاور ت نےاسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے دیگر موضوعات پر بیان کیا جن میں فالو اپ کے مدنی پھول اور مسائل و تجاویز شامل تھے۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی، شرجیل انجم عطاری اور سیّد احمد عطاری سمیت شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)