مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصل آباد ڈویژن کے نگران، شعبہ جات ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، سب تحصیل نگران، ٹاؤن نگران اور سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے اہم پوائنٹس:

٭24 جون کو ایک ماہ اور 12 دن کے قافلے٭12 دینی کاموں کا جائزہ ٭تقرری کرنٹ رپورٹ پر تبادلہ خیال۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے 24 جون 2025ء کو سفر کرنے والے ایک ماہ اور 12 دن کے قافلوں کے بارے میں گفتگو کی نیز اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی تاکہ دین کی خدمت میں اضافہ ہو سکے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے اور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)