فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت  ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا کانٹینٹ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف 2025ء پر کلام کیا اور فالو اپ کے مدنی پھولوں سمیت مسائل و تجاویز پر گفتگو کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں احسن انداز میں اپنے کام کو سرانجام دینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی، شرجیل انجم عطاری، مولانا حسین یونس عطاری مدنی اور مولانا حسین خوشی عطاری مدنی سمیت شعبے کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)