مدنی   مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے فیصل آباد سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔اس مدنی مشورے میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت،نگران فیصل آباد سٹی مشاورت، ٹاؤن نگران،سب ٹاؤن نگران اور فیصل آباد سٹی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے تقرری کے مطابق 12 دینی کاموں کی کار کردگی بنانے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن ، اعتکاف،رسید بکس، ای رسید، بروشر پر گفتگوکرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔آخر میں دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 فروری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران واراکین مجلس اور منیجر پاکستان مشاورت آفس ذمہ داران شریک ہوئے ۔

مدنی مشورے کے آغاز میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے قرآن پاک کی سورۃ الم نشرح کی آخری 2 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ بیان کرکے تمام حاضرین مدنی مشورہ کو اصلاحی مدنی پھول دئیے نیز نیتوں کودرست کرنے اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ لینے اور دینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اراکین مجلس پاکستان مشاورت نے اپنے اپنے شعبہ جات ( تنظیمی اپڈیٹ ڈیپارٹمنٹ ، SOPs ڈیپارٹمنٹ، تنظیمی سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان مشاورت آفس ، شیڈول ڈیپارٹمنٹ ، المدینۃالعلمیہ ( فیصل آباد ) ، تنظیمی کورسز org خود کفالت ڈیپارٹمنٹ، HR ( پاکستان مشاورت آفس ) ، وقف مبلغین ، فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ، انتظامی امور، آئی ٹی انفر اسڑکچر ڈیپارٹمنٹ ، پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ )کی پچھلی ایک سالہ کارکردگی پیش کی۔

نگران پاکستان نے تمام کارکردگی کودیکھا اور ذمہ داران کی تربیت فرمائی نیز اس مدنی مشورے میں اراکین مجلس پاکستان مشاورت آفس میں نئے اراکین کے اضافے کا اعلان بھی کیا۔

علاوہ ازیں نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں شعبہ جات میں کئے جانے والے دینی کاموں کو مزید بہترکرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ آخر میں تمام اراکین مجلس پاکستان مشاورت آفس کو امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے عطاکردہ عیدی بھی پیش کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں لاہور سے  پیر امین اللہ نبیل سیالوی صاحب اور مفتی شاہد عمران جلالی صاحب کی اپنے رفقا کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ تشریف آوری ہوئی ۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا اور انہیں مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات جن میں جامعۃ المدینہ بوائز اور وہاں قائم دورۃٔ الحدیث شریف نیز لائبریری کا وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے اچھے تاثرات دیئے اور دعاؤں سے نوازا ۔

ذمہ داران نے علمائے کرام کو دارالافتاء اہلسنت کا وزٹ کروایا جہاں مفتی محمد نوید عطاری مدنی نے دارالافتاء اہلسنت کا تعارف پیش کیا۔اس پر پیر امین اللہ نبیل سیالوی صاحب اور مفتی شاہد عمران جلالی صاحب نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ پھر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا وزٹ کیا اور وہاں مختلف ممالک سے آن لائن درس نظامی و مختلف کورسز کرنے والوں کو پڑھتے ہوئے ملاحظہ کرتے ہوئے اظہار فرحت کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی  کے تحت اسلام آباد میں قائم تعلیمی شعبہ جات کا فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں میٹ اپ ہوا جس میں اسلام آباد/راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر کے ناظمین جامعات المدینہ و مدارس المدینہ بوائز/گرلز/شارٹ ٹائم ، آئمہ مساجد ، فیضانِ مدینہ، دارالمدینہ اور فیضانِ اسلامک اسکول سسٹم کے پرنسپلز و ایڈمن آفیسرز نے شرکت کی ۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ادارے میں نظم و ضبط نافذ کرنے اور ترقی کےلئے ناظم کا کردار کیا ہونا چاہیے اس پر مدنی پھول دیئے۔ دوسری جانب ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام 8 فروری 2024 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ، کاہنہ نو، لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف مقامات سے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے” جنت میں آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوسی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا ئے اجتماع میں نیک اعمال کے ذریعے جنت میں جانے کے لئے تیز کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ بعد اجتماع رکن شوریٰ نے حاضرین سے ملاقات بھی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


4 فروری  2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں بہاولپور ڈویژن مشاورت و ذمہ داران کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے سالانہ بجٹ ،12دینی کام ،1ماہ اعتکاف کے اہداف دیئے نیزشب برأت میں ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


21 جنوری  2024ء کو مدینہ شریف جانے سے پہلے اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے انہیں مکہ پاک ومدینہ شریف کے فضائل و آداب بیان فرمائے نیز وہاں زیادہ سے زیادہ عبادت و دعا کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے زائرین مدینہ و مکہ کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 27 جنوری 2024ء کو عظیم الشان ”اجتماع ختم بخاری شریف“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبائے کرام نے شر کت کی جبکہ اجتماع ختم بخاری کو ملک و بیرون مدنی چینل پر مختلف مقامات پر دیکھا گیا۔

اجتماع ختم بخاری میں خلیفہ امیر اہلسنت، مفتیانِ کرام، نگرانِ شوریٰ و اراکین شوریٰ اور دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔

ختم بخاری شریف کے اجتماع میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”بخاری شریف“ اور امام بخاری کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی اور طلبہ کے سامنے مزید علم حاصل کرنے کے فضائل و آداب پر بیان کیا۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تقریب میں بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھ کر سنائی اور طلبہ کو خاص نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے بعد علم دین کا یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے بلکہ اس کو جاری رکھا جائے۔ آپ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی آمدآمد ہے میری خواہش ہے کہ طلبائے کرام ایک کا ماہ اعتکاف کریں۔


تقرری مہم کے سلسلے میں 21 جنوری 2024ء کو  فیضان مدینہ علی پور فراش اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد زون-4 کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

رکن شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور مختلف 12کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تقرری بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 17 جنوری 2024ء کو تخصص فی الدعوہ کے طلبائےکرام میں 3 دن کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے سلیکٹ ہونے والے اسلامی بھائیوں اور نگران مجلس تخصص فی الدعوہ سید احسن عطاری ، رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری اور اس کورس کے اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق دوران سیشن اسلامی بھائیوں نے رجب المرجب کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی نیز نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں مبلغ کو کیسا ہونا چاہیے، اوصاف مبلغ ِدعوت اسلامی و آداب مرشد کامل،دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی اپڈیٹس،مدنی مشورے کی اہمیت اور مشوروں کا مکمل نظام نیز اراکین شوریٰ کا تعارف اور ان کے شعبہ جات ،12 دینی کاموں کی ترغیبات کے علاوہ دیگر اہم امور پر گفتگو فرمائی ۔

آخر میں ٹیسٹ کا سلسلہ بھی ہوا اور ٹیسٹ میں پاس ہونے والے اسلامی بھائیوں میں نگران پاکستان مشاورت نے اسناد تقسیم کیں نیز ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


15 جنوری 2024ء  کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی مشاورت اور ٹاؤن نگران اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کے دوران نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

علاوہ ازیں تقرری مکمل کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہانہ میگزین بنام ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جبکہ 12 دینی کام، خود کفالت اور رمضان عطیات کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)