G-11 اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول بالخصوص بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے دورودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا معمول بنانے اور کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جس کے بعددعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے خلفائے راشدین رحمہم اللہ المبین کی سیرت سے متعلق گفتگو کی اور حاضرین کو خلفائے راشدین رحمہم اللہ المبین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مشاور ت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔آخر میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 05 مئی 2024ء کو ” حج تربیتی اجتماع“و ”محفلِ مدینہ“ کا انعقاد کیا گیا ۔

حج تربیتی اجتماع کا آغاز بعد نماز ظہر تلاوت قرآن پاک اور بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کرتے ہوئے ہوا جس میں رواں سال حج پر جانے والے عاشقانِ رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک عازمین کو مکۃ المکرمہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کی حاضری، احرام باندھنے کا طریقہ، حج و عمرہ کا طریقہ، طوافُ الزیارہ، رمی، سعی اور دیگر امور پر شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے اہم معلومات فراہم کیں۔ اذان عصر پر حج تربیتی اجتماع کا اختتام ہوا۔

بعد نماز عشاء عظیم الشان ”محفلِ مدینہ“ سجائی گئی ۔ محفل مدینہ میں اس سال حج پر جانے والے عاشقانِ مدینہ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس محفل میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ، ذمہ داران دعوتِ اسلامی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

محفل کے آغاز میں قرآنِ پاک کی تلاوت کی گئی اور ہدیۂ نعت پیش کیا گیا۔ عاشقِ مدینہ، شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول میں انتہائی شفیق انداز میں علمِ دین سے بھر پور بیان کیا اور شرکا کی حاضریٔ مکہ و مدینہ کے آداب، سنتیں، دعائیں اور فرائض و واجبات کے حوالے سے رہنمائی کی۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےدوران حج کی جانے والی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی اور ”رفیق الحرمین“ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہلسنت سے قبل نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی اسلامی بھائیوں کی حج و عمرہ کے حوالے سے رہنمائی کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ محفل مدینہ میں خوبصورت کلام اور نعتیں بھی پڑھی گئیں، اس موقع پر رنگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ محفل مدینہ کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خصوصی دعا بھی کروائی۔


پچھلے دنوں ڈویژن فیصل آباد ڈسٹرکٹ جھنگ  میں قائم فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمد عدنان عطاری نےشرکا کی تربیت کی۔ اجتماع میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد عدنان عطاری نے رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف طے کیا۔ (رپوٹ: حافظ نسیم عطاری، سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان)


 25اپریل 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اجتماعی قربانی کے متعلق کراچی سٹی آفس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ و نگران کراچی حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کی مختلف امور پر تربیت فرمائی اور اجتماعی قربانی کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔

مشورے میں سید دانش عطاری، سید اسد عطاری، سید شفیق عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور اجتماعی قربانی مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ (رپورٹ: احمدرضا)


الحمد اللہ عزوجل بروزبدھ 24 اپریل2024کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں انٹرنینشل افئیر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک سالہ تخصص فی الدعوہ کورس کا اختتام ہوا  اس کورس میں مدنی اسلامی بھائیوں کو مجلس کورسز کے تحت تمام دینی کورسز اور دینی کاموں کا پریکٹکل، انگلش، وعربی کورسز اور کچھ سیلکڈڈ اسلامی بھائیوں کو دیگر لینگوئج کا سکھانے کا سلسلہ بھی ہوا جبکہ وقتا فوقتا امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،نگران شوری وارکین شوری، مفتیان کرام نے بھی شرکائے کورس کی تربیت کی ۔

اس کورس کے فارٖغ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کی اختتامی نشست میں اراکین شوری نے شرکاء کو ہر وقت اور ہر جگہ میں دینی کاموں کا فروغ دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

ارکین شوری حاجی عبدالحبیب عطاری،حاجی رفیع العطاری،حاجی اطہر عطاری ،حاجی امین عطاری،ابو ماجدشاہد عطاری مدنی اور حاجی علی عطاری کے ہاتھوں سے تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا ۔(رپورٹ: محمد مبشر مدنی انٹرنیشنل افئیر آفس (تخصص فی الدعوہ کورس)کانٹینٹ رائیٹرشعیب احمد)


5اپریل 2024 ء  بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ میں آخری عشرےکے معتکفین کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے بیان کیا۔

معلومات کے مطابق نگران ڈویژن مشاورت نے معتکفین کو مسجد کے آداب کو ملحوظ نظر رکھنے کی ترغیب دلائی اور انہیں دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کا تعارف کروایا۔

علاوہ ازیں ہر ہفتے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز عید کے بعد فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ 7دن کے فیضان نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ، فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام

مدنی مشوره منعقد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغان کے قاری صاحبان ، ذمہ داران ، پڑھنے والے اور دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائی بھی شامل تھے ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے شعبے میں جاری دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور اہداف دیئے نیز مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا ۔

مزید دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ماتحت اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلانے کا ذہن دیا اور دینی کاموں کے لئے چندہ جمع کرنے کا کہا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 31مارچ 2024ء کو فیضانِ مدینہ حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں آخری عشرے کے معتکفین میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا ۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے بیان کیا اور معتکفین کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مسجد کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی مرکز کی جانب سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنا اعتکاف کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے رکن شوریٰ کی باتوں پر عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


28 مارچ 2024ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں شہر کے تمام یوسی نگران و شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور تربیت بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مختلف تاجران و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے ان کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کواس کے بارے میں ذمہ داریاں دینے کا ہدف دیا ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ :عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں سیکرٹری جنرل یو بی جی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ظفر بختاور نے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ رکن شوریٰ نے دورانِ گفتگو انہیں دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ممالک میں جاری دینی خدمات سے آگاہ کیا۔بالخصوص تاجر و تجارت اور اقتصادیات کے تعلق سے بتایا۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں جاری دینی کا موں پر مشتمل تیار کردہ ڈاکیومنٹری دکھائی اور شخصیات کو ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے مختلف کتب و رسائل تحائف میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے بارے میں اچھے ریماکس دیئے ۔

اس وفد میں ظفر بختاور بھائی کے علاوہ سابقہ سینئر وائس پریذیڈنٹ چیمبر آف کامرس مسٹر خالد محمود چوہدری ،مسٹر ناصر محمود چوہدری اور مسٹر بابر چوہدری (دونوں سابقہ ایکزیکٹیو ممبران اسلام آباد چیمبر آف کامرس)،ملک محسن خالد ، اظہر عباسی اور ضیاء الرحمن کاکا (ممبران اسلام آباد چیمبر آف کامرس) اور برگیڈئیر ریٹائر نظر ٹوانا شامل تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17مارچ 2024ء  بروز اتوار فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا میٹ اپ ہوا جس میں نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کو رمضان عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں آخری عشرے کا اعتکاف کرنے اور کروانے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ہی ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے بالخصوص تاندلیانوالہ تحصیل میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ ( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)