چیئرمین کالونی واہ کینٹ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، تاجران، انجینئرز، ڈاکٹر حضرات اور شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

معمول کے مطابق ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تلاوت و نعت، ذکر و دعا اور سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے دلوں میں فکرِ آخرت کا جذبہ بیدار کیا اور انہیں راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھوں اسلامی بھائی مدنی قافلے میں جانے کے لئے تیار ہو گئے۔

بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18نومبر2023ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماع ہواجس میں فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس و شعبے کےتمام ذمہ داران ( پاکستان ) نے شرکت کی ۔

نیز 18 نومبر2023ء کو ہی اجتماعی طور پر تمام ذمہ داران نے مدنی مذاکرہ میں شرکت کی۔ بعد مدنی مذاکرہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کا مدنی حلقہ لگایا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔ مدنی مذاکرےکے بارے میں سوالات بھی ہوئے اور ذمہ دارا ن کی طرف سے بھی سوالات ہوئے جن کے نگران پاکستان مشاورت نے جوابات ارشاد فرمائے ۔

اسی طرح 19نومبر2023ء بروز اتوار کو فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران میں مختلف تربیتی سیشن ہوئے جس میں اسلامی بھائیوں کو اپنے شعبے میں دینی کام کو بڑھانے اور دیگر امور پر رہنمائی کی گئی۔ بعد ظہر نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے بارے میں فرمایانیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ منسلک رہنے کے بارے میں بھی مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اجتماع کے آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ممتاز کار کردگی والے ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے جبکہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعا بھی فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز انڈونیشیا سے پاکستان آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا جہاں اُن  کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سے ہوئی۔

اس موقع پر انڈونیشیا کے عاشقانِ رسول کے درمیان ایک سیشن منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کئے۔

راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل بیان کرنے کے بعد رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے اندازِ تبلیغ کے بارے میں بتایا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ ا سلامی کے شعبہ اصلاح برائے قیدیان و فیضانِ قرآن فاؤنڈیشن کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں 10 نومبر 2023ء بروز جمعہ مدنی مشورہ ہوا ۔

رکن شوریٰ و صدر فیضان قرآن فاؤنڈیشن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مجلس اصلاح برائے قیدیان کے نگران مجلس و صوبائی ذمہ داران و ممبران اور فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں رکن شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ٹاؤن ، سب ٹاؤن ، یوسی نگران اور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمداسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دارا ن کی تقرری بھی کی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز 12 دینی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیتے رہنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے بارے میں ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے 2023 ء کے ٹیلی تھون کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا ۔آخر میں دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں ٹاؤن ، سب ٹاؤن ، یوسی نگران اور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کے علاوہ دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے خانیوال میں ہونے والے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا ۔

خصوصی طور پر مدنی قافلہ اور مدرسۃالمدینہ بالغان کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر عاشقان رسول کو سفر کروانے کے بارے میں ذہن دیا۔

بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے2023 ءکے ٹیلی تھون کی کا ر کردگی کا جائزہ بھی لیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین اور فیصل آباد سٹی کے مدرسۃالمدینہ بوائز-گرلز کے ناظمین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹیلی تھون2023 ء کی کار کردگی کا جائزہ لیا جس پر ناظمین اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے جمع ہونے والے عطیات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہیں نگران پاکستان مشاورت نے دعاؤں سے نواز ااور ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آبادسٹی کے نگران و ذمہ داران کی تربیت کی ۔

فیصل آباد سٹی مشاورت، ٹاؤن نگران، ٹاؤن ذمہ داران، یوسی نگران، یوسی مشاورت، وارڈ نگران، وارڈ مشاورت، ذیلی نگران اورذیلی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمداسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ دارا ن کی تقرری بھی کی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔

مزید دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے کے بارے میں مدنی پھو ل دیئےنیز 12 دینی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیتے رہنے کے ساتھ ساتھ نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیاجبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کے دوران رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدِ اجتماع تمام اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8نومبر2023ء   کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری و نگران مجلس اوراق مقدسہ مولانا افضل عطاری مدنی نے مدنی مشورہ لیا جس میں سابقہ دینی کام کی کارکردگی جائزہ لیا اور مزید اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ  دنوں دعوت اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اوورسیز اسلامی بھائیوں کا اجتماع ہوا جس میں 52 ممالک کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

فیضانِ مدینہ تربیتی اجتماع میں آئے ہوئے ساؤتھ کوریا اور سری لنکا کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے انہیں ان کے ممالک میں دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے اور اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن نگران سمیت سٹی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکنِ و نگرانِ کراچی سٹی حاجی فضیل عطاری نے مدنی مشورہ لیاجس میں اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹ نکات فراہم کئے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)