پاکستان مشاورت آفس اور اسلامک ریسرچ سینٹر سمیت
دیگر ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے مدنی
مذاکرہ ہال میں6 نومبر 2023ء بروز پیر ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس،
اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مجلس فیضانِ مدینہ اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی
بھائی شریک تھے۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا
حاجی عمر عطاری مدنی نے ”مشورے کی اہمیت“ کے موضوع پر کلام کیا اور ماہانہ مدنی مشورہ کی پابندی کرنے پر گفتگو
کرتے ہوئے شعبہ جات کا ماہانہ مدنی مشورہ کرنے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
ماہانہ کارکردگی لینے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 نومبر2023ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن ،ڈسٹرکٹ
و تحصیل نگران اور ڈویژن شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران
پنجاب مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری و ڈویژن نگران ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شرکا
کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے ، تقرریاں مکمل کرنے، عطیات، خود کفالت، عشر و دیگر دینی
کاموں کے بارے میں مدنی پھول بھی دیئے ۔(
رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
2
نومبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ملکوں سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے عاشقانِ رسول
،مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سمیت مختلف علاقوں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماع کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآن ِ پاک و
نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔ بعدازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں شرکا کو اولیا
کرام رحمۃ
اللہ علیہم
کی زندگی کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کا ذہن دیا نیز نمازوں کی پابندی کرنے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
٭ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بھائیوں کو شب جمعہ کے درود پاک پڑھائے گئے۔ ذکرُاللہ،دعا اور صلوۃ وسلام کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں اورسیز اسلامی
بھائیوں کے درمیان سات دن کا سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اورسیز کے رہائشی اسلامی بھائیوں کے درمیان سات دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تقریباً 52 ممالک کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات
کے مطابق اجتماع کے ساتوں دنوں میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ، نگرانِ شوریٰ، اراکین شوریٰ، مفتیان کرام اور
مبلغین دعوت اسلامی کے بیانات ہوئے۔
٭بعدنماز فجر اور بعد نماز عصر سیکھنے
سکھانے کے حلقوں کا اہتمام کیا گیاجس میں اورسیز سے آئے ہوئے مقامی مبلغین نے اپنے اپنے ممالک کے اسلامی بھائیوں کو آخری پارے کی سورتوں تفاسیر،درودِ ابراہیم ،نماز کی شرائط کے بارے میں بیان کیا۔اس کے علاوہ زندگی کے روز مرہ معاملات کے متعلق سنتیں اور آداب بھی سکھائے گئے۔
٭دوسری جانب اورسیز اسلامی بھائیوں کی دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن محمد امین عطاری مدنی قافلہ نے بھی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلہ تیار کرنے اور سفر کروانے کے متعلق رہنمائی کی۔اس دوران رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔
٭فیضان
مدینہ میں آنے والے اورسیز اسلامی بھائیوں نے حصول علم دین کے لئے ہفتے کے روز عمومی مدنی مذاکرے میں شرکت کی جہاں اَمِیْرِاَہْلِ سُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے علم
دین سے بھرپور مدنی پھولوں سے نوازا اور اسلامی
بھائیوں کے سوالات کے اپنے علم و حکمت
بھرے انداز میں جوابات بھی ارشاد فرمائے ۔
٭امیر
اہل ِ سنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری کا مزید قرب پانے کے لئے اسلامی بھائیوں نے خصوصی مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور وہاں خلیفۂ امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی ا ور امیر اہل سنت سے ملاقاتیں بھی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں رحیم یار خان سے تشریف لائے
ہوئے مفتی محمود احمد قادری صاحب نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادکا
دورہ کیا اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران
نے حضرت کو خوش آمدید کہا۔
تفصیلات
کے مطابق ذمہ داران نے مفتی صاحب کو فیضان مدینہ میں موجود دارالافتاء اہلسنت ،جامعۃالمدینہ بوائز ،فیضان آن لائن اکیڈمی اور ریجن آفس کا وزٹ کروایا اور ان میں جاری دینی سلسلوں کے بارے میں بتایا ۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری ، مفتی محمد نوید عطاری مدنی
اور اساتذہ ٔکرام نے مفتی صاحب سے ملاقات
فرمائی اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات دیں جس پر مفتی
محمود صاحب نے دعوت اسلامی کے بارے میں بھلے تاثرات عطا فرمائے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضاعطاری)
خدمتِ دین کرنے اور علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت لاہور کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت
کرنے کے لئےگزشتہ روزرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ذمہ داران کے ہمراہ لاہور شیڈول پر موجود تھے۔
معلومات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد
ہوا جس میں خصوصی طور پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، لاہور سٹی کے شعبہ ذمہ
داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے
علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی
تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیا جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے
کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔ بعد ازاں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ عارف والا میں ذمہ داران و شخصیات کے درمیان میٹ
اپ منعقد ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی۔
معلومات
کے مطابق نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔
بعدازاں
اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے پھر نگران پاکستان نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ پاکپتن میں ذمہ داران و شخصیات کے درمیان سیکھنے
سکھانے کے حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں نگران
پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔
بعدازاں
اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے پھر نگران پاکستان نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھامیں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی
اسلم عطاری اور سرگودھا سٹی شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو
اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات فیصل آباد میں
قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزی فیضانِ مدینہ میں
علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں فیضانِ مدینہ فیصل
آبادکے ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرنے کے بعد علمائے کرام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام علمائے کرام کو
خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا
نیز دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل دعوتِ اسلامی کی پریزنٹیشن بھی دکھائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعِ غوثیہ کا
انعقاد،کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات کی شب دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا گیا
جس میں فیصل آباد سٹی و اطراف کے عاشقانِ رسول، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ
بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، قاری صاحبان اور ناظمینِ کرام نے شرکت کی۔
اجتماعِ غوثیہ کاآغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت
شریف سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حمد باری تعالیٰ کے علاوہ غوثِ
پاک رحمۃ اللہ علیہ کی منقبتیں پڑھیں۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں
نے شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت، دینی خدمات اور عبادات کے بارے میں شرکا کو بتایا۔
دنیا
بھر میں دینی کام کرنےوالی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے فیضانِ مدینہ کوٹ مومن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرچوہدری رب نواز
،ایس ایچ او اقرار شاہ شیرازی، صدر پریس کلب کوٹ مومن رانا محمد الماس حنیف سمیت دیگر شخصیات کی شرکت
ہوئی ۔