
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 27 جنوری 2024ء کو عظیم الشان ”اجتماع ختم بخاری شریف“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبائے کرام نے شر کت کی
جبکہ اجتماع ختم بخاری کو ملک و بیرون مدنی چینل پر مختلف مقامات پر دیکھا گیا۔
اجتماع ختم بخاری میں خلیفہ امیر اہلسنت، مفتیانِ
کرام، نگرانِ شوریٰ و اراکین شوریٰ اور دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
ختم بخاری شریف کے اجتماع میں استاذ الحدیث مفتی
محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”بخاری شریف“ اور امام بخاری کی سیرتِ مبارکہ
پر روشنی ڈالی اور طلبہ کے سامنے مزید علم حاصل کرنے کے فضائل و آداب پر بیان کیا۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تقریب میں
بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھ کر سنائی اور طلبہ کو خاص نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ
درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے بعد علم دین کا یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے بلکہ اس کو جاری رکھا جائے۔ آپ نے مزید
کہا کہ رمضان المبارک کی آمدآمد ہے میری خواہش ہے کہ طلبائے کرام ایک کا ماہ
اعتکاف کریں۔

تقرری
مہم کے سلسلے میں 21 جنوری 2024ء کو فیضان
مدینہ علی پور فراش اسلام آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد زون-4 کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
رکن شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور مختلف 12کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تقرری بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 17 جنوری 2024ء کو تخصص فی الدعوہ کے طلبائےکرام میں 3 دن کا ٹریننگ
سیشن ہوا جس
میں پاکستان کے مختلف شہروں سے سلیکٹ ہونے والے اسلامی بھائیوں اور
نگران مجلس تخصص فی الدعوہ سید احسن عطاری ، رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری اور اس کورس کے اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔
تفصیلات
کے مطابق دوران سیشن اسلامی بھائیوں نے رجب المرجب کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی نیز نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں مبلغ کو کیسا ہونا چاہیے، اوصاف مبلغ ِدعوت
اسلامی و آداب مرشد کامل،دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی اپڈیٹس،مدنی مشورے کی اہمیت
اور مشوروں کا مکمل نظام نیز اراکین شوریٰ کا تعارف اور ان کے شعبہ جات ،12 دینی
کاموں کی ترغیبات کے علاوہ دیگر اہم امور پر گفتگو فرمائی ۔
آخر میں ٹیسٹ کا سلسلہ بھی
ہوا اور ٹیسٹ میں پاس ہونے والے اسلامی بھائیوں میں نگران پاکستان مشاورت نے اسناد تقسیم کیں نیز ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

15
جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی مشاورت اور ٹاؤن نگران اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
مدنی
مشورے کے دوران نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

13
جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار
خان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ
عبدالرؤف عطاری نے ذمہ داران کو 12 دینی
کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
علاوہ ازیں تقرری
مکمل کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہانہ میگزین بنام ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جبکہ 12 دینی کام، خود کفالت اور رمضان عطیات کی ترغیب بھی دلائی ۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے دنوں فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن میں خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے ٹیچرز اور
یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے درمیان میٹ اپ ہوا جس میں تقریباً 50 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری (PhD-Vet.Surgery,
Scholar)
نے” جوانی کی عبادت کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اورشُرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک
خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 15 جنوری 2024ء کو گلبرگ
صدر ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ٹاؤن اور صوبائی ذمہ داران سمیت امام صاحب ،مدرسین ،مدرس کورس کے طلبہ اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں صوبائی مشاورت کے نگران قاری محمد اشفاق عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام اور انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 د
ینی کاموں کی ذمہ
داریاں دی ۔
اس موقع پر ڈویژن مشاورت کے نگران کامران عطاری،ٹاؤن نگران ساجد عطاری،
صوبائی ذمہ دار ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ قاری محمد زاہد نواز عطاری، مدرس کورس معلم قاری
ابرارعطاری، فیضان مدینہ کے امام صاحب و مدرس قاری ناصر عطاری ، مدرسۃ المدینہ بوائزکے ذمہ دارقاری عبدالسلام عطاری اورقاری فیاض عطاری
نے اپنے ماتحت مشاورتوں کی تقریوں کے اعلانات کئے۔(رپورٹ: قاری
محمد زاھد نواز عطاری صوبائی ذمہ دار رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )

10
جنوری 2024ء کو کامونکی
تحصیل میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ واہنڈو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران مولانا خوشی
مدنی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن دیااور واہنڈو میں
جامعۃ المدینہ بنانے کا ہدف دیاجس پرذمہ دار ان
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭علاوہ
ازیں ڈسٹرکٹ نگران خوشی عطاری مدنی نے مدرسۃ
المدینہ فار گرلز کے پلاٹ اور فیضان مدینہ مچھرالہ کا وزٹ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تعمیری مراحل کے حوالے سے رہنمائی کی ۔
٭
بعدازاں دعوت اسلامی کے تحت گاؤں
تمبولی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب تحصیل سادہوکی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کو ڈسٹرکٹ نگران خوشی عطاری مدنی نے12 دینی کام میں سے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو
مضبوط کرنے کا ہدف دیا نیز ہر ہر یو سی سے گاڑیاں چلانے کی ترغیب دلائی اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر 10 اسلامی بھائیوں نے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سلمان عطاری تحصیل کامونکی،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام7جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں میٹ اپ ہوا جس میں نگران پنجاب و رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری و نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے بہاولپور ڈویژن کے
نگران و ذمہ داران کی تربیت کی ۔
اس موقع میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے شعبہ جات کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
انہیں 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کی تعدادبڑھانے او رتقرری مکمل کرنے کے
حوالے سے اہداف دیئے گئے جس پر اسلامی بھائیوں نے جلد اہداف مکمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 3
جنوری 2024ء کو فیصل آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں صوبائی نگران ،میٹرو پولیٹن سٹی کی مشاورتیں،کراچی سٹی، حیدرآباد،
کوئٹہ، بہاولپور ، ملتان، لاہور، سرگودها، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،
راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور کے میٹرو پولیٹن ذمہ داران اوران کی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی اسلم عطاری ، رکن شوریٰ حاجی ایاز عطاری نے بھی شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے تقرری کا جائزہ
لیا نیز 12 دینی کاموں کی کارکردگی کے
تقابلی جائزے کے ساتھ جنوری تانومبر2023 ء میں ہونے والے دینی کاموں کے تقابل سے ہر دینی کام میں نمایاں سٹی کی ماہانہ خود کفالت کے کرنٹ شیڈول پر گفتگو کی
۔
مزید نگران
پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئےاور ذمہ
داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا ۔
آخر
میں نگران پاکستان مشاورت نے بہترین کار
کردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم
فرمائے اور ملاقات کی ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں مختلف اداروں سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری بھی شریک تھے۔رکن شوری حاجی فضیل رضاعطاری
نے بیان کیا اور حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور دیگر کو ساتھ لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کا مدنی مشورہ

فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں 31 دسمبر 2023ء کو نگران پاکستان مشاورت نے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ
بوائز
کا مدنی مشورہ لیا۔ اس مدنی مشورے میں دونوں شعبوں کے ڈویژن ناظمین
اور سٹی ذمہ داران سمیت دیگر ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائزفیصل آباد میں بجلی کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے سولر سسٹم کے نظام کو نافذ کرنے کے بارے میں گفتگو کی جس پر ذمہ داران نے اس بارے میں اپنے تجربات بھی پیش
کئے جبکہ ان کے نفاذ پر نگران پاکستان مشاورت نے اپنے قیمتی مدنی
پھول بھی دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)