پچھلے دنوں لاہور سے  پیر امین اللہ نبیل سیالوی صاحب اور مفتی شاہد عمران جلالی صاحب کی اپنے رفقا کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ تشریف آوری ہوئی ۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا اور انہیں مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات جن میں جامعۃ المدینہ بوائز اور وہاں قائم دورۃٔ الحدیث شریف نیز لائبریری کا وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے اچھے تاثرات دیئے اور دعاؤں سے نوازا ۔

ذمہ داران نے علمائے کرام کو دارالافتاء اہلسنت کا وزٹ کروایا جہاں مفتی محمد نوید عطاری مدنی نے دارالافتاء اہلسنت کا تعارف پیش کیا۔اس پر پیر امین اللہ نبیل سیالوی صاحب اور مفتی شاہد عمران جلالی صاحب نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ پھر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا وزٹ کیا اور وہاں مختلف ممالک سے آن لائن درس نظامی و مختلف کورسز کرنے والوں کو پڑھتے ہوئے ملاحظہ کرتے ہوئے اظہار فرحت کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )