13 شوال المکرم, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد، پنجاب میں 21 تا 27 مارچ 2026ء کو ”تصوف کورس“
کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلی معلومات کے مطابق یہ کورس مختلف سیشنز
میں مشتمل تھا جن میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری اور دیگر مبلغین نے شرکا کی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں کورس کروایا۔
کورس کے اختتام پر وہاں موجود تمام اسلامی
بھائیوں کا ٹیسٹ لیا گیا اور نمایاں کارکردگی پر انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے جبکہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے سروں
پر عمامہ شریف باندھا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری ، نیوز فالواپ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami