دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ ”رابطہ برائے تاجران“کے
زیرِ اہتمام ایک دن کا ”فیضانِ نماز کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو نماز کے
احکامات سکھائے۔
اس
کورس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے نگرانِ مجلس فہیم عطاری مدنی، دیگر ذمہ داران
اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان مشاورت نے کورس کے دوران نہایت سہل
انداز میں درج ذیل موضوعات پر روشنی ڈالی:
٭نماز
کے فرائض و واجبات کی درست ادائیگی ٭نماز کے
مستحبات اور مکروہات کی پہچان ٭ نماز کا عملی
اور درست طریقہ
کورس
کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے
اس بات پر زور دیا کہ تجارت کے ساتھ ساتھ دینی احکامات سیکھنا ہر مسلمان کے لئے
ضروری ہے۔ انہوں نے تاجروں کو دعوتِ اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات میں ہونے والے
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور اپنے مال و وقت کے ذریعے دین کی خدمت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
پروگرام
کے آخر میں نگرانِ پاکستان نے دعا فرمائی اور کورس میں شریک اسلامی بھائیوں سے
فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔ تاجر برادری نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے
ہوئے عزم کیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو سنتوں کے مطابق ڈھالنے کی بھرپور کوشش کریں
گے۔
Dawateislami