پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات(جامعۃالمدینہ، مدرسۃ المدینہ ،پاکستان مشاورت آفس، کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ)کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں سپلائی چین ہیڈ سید فراز نے اسلامی بھائیوں کو کریکٹر بلڈنگ کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اپنے شعبہ جات میں ہونے والے دینی کام کو پروفیشنل انداز میں کرنے کے حوالے سے نکات بتائے ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


22 فروری  2023ءبروز بدھ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں لائبریری کا افتتاح فرمایا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں علمِ دین کے فضائل بتائے نیز اس لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو اپنی علمی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں شعبہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (فیصل آباد) کی میٹنگ ہوئی جس میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے ناظمین، شعبہ ذمہ داران، پاکستان مشاورت آفس کے ناظمین اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء قراٰنِ کریم کی تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیااور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن بنوں کے ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، سب تحصیل نگران، ڈویژن شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ شعبہ ذمہ داران اور ڈویژن کے تمام شعبہ جات کے اجیر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کو اجتماعِ معراج، اجتماعِ شبِ براءت، ماہ رمضان میں ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کے اہداف دیئے گئے، اس کے علاوہ رجب، شعبان اور رمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دورے ہیں۔

دوران دورہ 12 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کو اجتماعِ معراج، اجتماعِ شبِ براءت، ماہ رمضان میں ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کے اہداف دیئے گئے، اس کے علاوہ رجب، شعبان اور رمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد  سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ انٹرنل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ رکن شوریٰ ، نگران مجلس و انٹرنل ڈپارٹمنٹ کے ذمہ داران ، صو با ئی مشاورت نگران ، ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران ، پاکستان سطح کے شعبہ جات کے متعلقہ اراکین شوریٰ و نگران مجالس نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی ۔

جبکہ اس مدنی مشورے میں جامعۃالمدینہ بوائز / گرلز، مدرسۃالمدینہ بوائز / گرلز ، شعبہ فیضان مدینہ ان شعبہ جات کے متعلقہ اراکین شوریٰ ، نگران مجالس ، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں رمضان عطیات کے بارے میں ذہن سازی کی نیز 12 دینی کامو کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی ۔ (رپورٹ: عبد الخالق نیوز فالو اپ ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ  فیصل آباد میں شعبہ رو حانی علاج کے تحت7دن کا کورس کروایا گیا جس میں پاکستان بھر کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

کورس کے اختتام پر کورس میں شریک ہونے والے عاشقان رسول کی نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگا ہ میں حاضری ہوئی ۔ نگران پاکستان مشاورت نے کورس کر نے والے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا ، جس میں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔

نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ روحانی علاج کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کےیہ شعبہ پاکستان سمیت 33 ممالک میں کام کر رہا ہے ۔ پاکستان بھر میں تعویزات عطاریہ کے 1973 اسٹال لگائے جاتے ہیں جہاں ہر مہینے کم و بیش 6 لاکھ تعویذات فی سبیل اللہ دیئے جاتے ہیں۔

اس شعبے کے تحت دعائےشفاء اجتماعات بھی ہوتے ہیں جن میں دعائیں کی جاتی ہیں ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، نیوز فالو آفس ذمہ دارنگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


8 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ مدرسین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


2 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑه میں شخصیات کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں رکن شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف بھی پیش کیا۔


گزشتہ روز پنجاب کے شہر لاہور  میں قائم فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، حاجی محمد اسلم عطاری اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور دینی کاموں میں مزید کامیابی کے لئے بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


5 فروری 2023ء بروز اتوار عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پٹھان اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں  مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیضا نِ  مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدرسۃُالمدینہ بوائز ، مدرسۃُالمدینہ گرلز اور شعبہ فیضان مدینہ کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ ، نگرانِ مجلس ، صوبائی ذمہ داران ، رینیویشن ذمہ دار اور نگرانِ پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بالمشافہ جبکہ دیگر ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی ۔

دورانِ مدنی مشوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کی سابقہ کار کردگیوں کا جائزہ لیا نیز ای رسید،بروشر، رمضان عطیات کے بارے میں اپڈیٹ نکات بتائے اور مدارس میں سردی سے بچنے کے حوالے سے انتظامات کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)