دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں  شہباز ٹاؤن فیصل آباد سٹی سے آئے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں شہباز ٹاؤن کے اراکین، سب ٹاؤن تا ذیلی مشاورت نگران، ذیلی حلقہ نگران، ائمہ کرام، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضانُ المبار ک میں ہونے والے سنت اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے، رمضان عطیات جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے اور دوسروں کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےاختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رمضانُ المبارک کے مہینے کا استقبال کرتے ہوئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور فیصل آباد شہر کے علاوہ قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ کریم سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کرکے شرکا کے دلوں کو منور کیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے” استقبالِ رمضان “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاق اعتبار سے تربیت کی۔

بعدِ بیان ذکر اللہ کا سلسلہ ہوا اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی نیز صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔آخر میں اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے رمضانُ المبارک کے فضائل اور اعتکاف کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے فوت ہوجانے والے مسلمانوں کے لئے ایصالِ ثواب و دعائے مغفرت کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  اسلام آباد جی الیون میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن مشاورت حاجی وقار المدینہ عطاری نے گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ذمہ داران کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔

مزید دورانِ مدنی مشورہ رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے گزشتہ کئے گئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف سے بھی نوازا ۔علاوہ ازیں شرکا کو 12 دینی کام کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کےلئے اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کاا ظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز شہر کراچی کے پراپرٹی ڈیلرز نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ذمہ دار عبد الرزاق عطاری نے انکا استقبال کیا اور ملاقات کی۔

ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نے مہمانوں کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر ڈاکیومنٹری دکھائی اور شعبہ جات المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر ، شعبہ تراجم، فیضان آن لائن فاؤنڈیشن اور مدنی چینل دکھائے ۔ جس پر ڈیلرزحضرات نے خوشی کا اظہار کیا اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی نیت کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے تحت  15 شعبان المعظم 1444ھ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں محفل شبِ برأت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ شب برأت میں عبادت کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ سمیت تمام شرکائے محفل نے بزرگانِ دین کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے شب برأت کے خصوصی 6 نوافل ادا کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مولانا عبد اللہ عطاری مدنی اور سرفراز عطاری کے والدین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومین کے اہلِ خانہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”حقوقِ والدین“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنے بیان میں عاشقانِ رسول کو والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنےکے ساتھ ساتھ اُن کی خدمت بھی کرنے کا ذہن دیا نیز نیکی کے کاموں میں حصہ لتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں فاتحہ خوانی پڑھی گئی اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومین کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات(جامعۃالمدینہ، مدرسۃ المدینہ ،پاکستان مشاورت آفس، کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ)کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں سپلائی چین ہیڈ سید فراز نے اسلامی بھائیوں کو کریکٹر بلڈنگ کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اپنے شعبہ جات میں ہونے والے دینی کام کو پروفیشنل انداز میں کرنے کے حوالے سے نکات بتائے ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


22 فروری  2023ءبروز بدھ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں لائبریری کا افتتاح فرمایا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں علمِ دین کے فضائل بتائے نیز اس لائبریری میں موجود کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو اپنی علمی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں شعبہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (فیصل آباد) کی میٹنگ ہوئی جس میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے ناظمین، شعبہ ذمہ داران، پاکستان مشاورت آفس کے ناظمین اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء قراٰنِ کریم کی تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیااور انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن بنوں کے ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، سب تحصیل نگران، ڈویژن شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ شعبہ ذمہ داران اور ڈویژن کے تمام شعبہ جات کے اجیر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کو اجتماعِ معراج، اجتماعِ شبِ براءت، ماہ رمضان میں ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کے اہداف دیئے گئے، اس کے علاوہ رجب، شعبان اور رمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دورے ہیں۔

دوران دورہ 12 فروری 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کو اجتماعِ معراج، اجتماعِ شبِ براءت، ماہ رمضان میں ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کے اہداف دیئے گئے، اس کے علاوہ رجب، شعبان اور رمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے کےحوالے سے گفتگو ہوئی۔