مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس، ملتان  کے ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران و مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبے کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو ہدف دیتے ہوئے فرمایا کہ ملتان شہر میں 6 ماہ کے اندر انشاءللہ تمام مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانا ہے۔ مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے قربانی کی کھالوں کے لئے رابطے کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا گیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں دعاؤ ں سے نوازا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضان  مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن فیصل آباد مدرسۃالمدینہ کے قاری صاحبان اور ناظمین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے  آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعی قربانی کے ہیڈ و رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی، نگران مجلس، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران، نگران مجالس پاکستان اور دیگر شعبے کےذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے سابقہ و موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں اجتماعی قربانی کی تیاری، سابقہ سال کے مسائل اور رواں سال ان کے حل، اجتماعی قربانی کے تمام پوائنٹس، ذمہ داران کی شرعی رہنمائی، مفتیانِ کرام کے ذریعے تربیت کا شیڈول اور کال سینٹر کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو کی۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)


24 مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبے کے پرچیزر (purchase)اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات) دارالمدینہ، مکتبۃ ُالمدینہ، مدنی چینل، تعمیرات اور مالیات( سے تعلق رکھنے والے پرچیز (purchase) ڈیپارٹمنٹ کے افراد  اور ان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں مرکز الاقتصاد الاسلامی دار الافتاء اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری صاحب ، مفتی سجاد عطاری مدنی ، شعبہ مالیات کے شرعی ایڈوائزر مفتی سعید عطاری مدنی نے ”جدید تجارتی طریقے، مشکلات اور ان کا حل “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور متعلقہ امور کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے ۔

علاوہ ازیں اس ورکشاپ میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور آپ نے مارکیٹنگ کے متعلق شرکا کو اپنے تجربات کی روشنی میں قیمتی نکات فراہم کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 22 تا 24 مئی 2023ء بروز پیر، منگل اور بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا اجتماع منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے صوتی پیغام سے اجتماع کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو نماز کی پابندی کرنے، درود و استغفار کی کثرت کرنےاور اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد رئیس عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کے درمیان مختلف موضوعات پر بیانات کئے۔بعدازاں اجتماع میں شریک تمام اسلامی بھائیوں نے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ القدسیہ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کم و بیش 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کررہی ہے۔ اس کے علاوہ موقع کی مناسبت سے عاشقان رسول کی شرعی رہنمائی اور ان کی تربیت کے لئے مختلف پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک پروگرام دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ 28 مئی 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”حج تربیتی اجتماع“ منعقد کرنے جارہی ہے۔

اس پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک سے زائد بار حج و عمرہ کی سعادت پانے والے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری عازمین حج کی تربیت فرمائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ رکنِ شوریٰ شرکا کو احرام باندھنےکا طریقہ، اراکینِ حج کی ادائیگی اور دیگر شرعی معلومات سے متعلق رہنمائی آگاہی فراہم کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ اسلام آباد G-11 کے دورۃ الحدیث میں کیریئر کونسلنگ سیشن کا سلسلہ ہوا۔

سیشن میں جاب پلیسمنٹ ذمہ دار مولانا حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی اور کیر ئیر کونسلنگ ذمہ دار مولانا ڈاکٹر حافظ احمد سعید عطاری مدنی نے مختلف ایجوکیشنل موضوعات پر کیریئر کونسلنگ کی اور کیرئیر کونسلنگ کے متعلق شرکاکی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےمستقبل میں مزید آگے بڑھنے اور شعبے کے اہداف کو مکمل کرنے پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے مئی 2023ء کو ماہ مدنی قافلہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہاؤس کیپنگ (Housekeeping) اسٹاف نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان فرمایا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان کا صاحبزادہ خواجہ عماد عامر کوریجہ) کوٹ مٹھن( اور ملک بلال صاحب نے دورہ کیا۔

اس موقع پر ملتان سٹی کے نگران راشد عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے ملک و بیرون ملک دینی و فلاحی کاموں کے بارے بتایا ۔ ساتھ ہی مدنی مرکز میں موجود دورۃ ُالحدیث شریف، فیضان آن لائن اکیڈمی اورمکتبۃ المدینہ کا وزٹ کروایا نیز مذکورہ شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ بھی دی جس پر صاحبزادہ خواجہ عماد عامر کوریجہ نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں نگران مجلس حاجی عمر عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی والوں کو تحائف پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)