فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں پاکستان بھر کی
اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ لنک سیشن
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون
میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے
بذریعہ لنک ایک سیشن ہوا جس میں پاکستان بھر کی ذمہ داران، اسلام آباد اور
راولپنڈی ڈویژن کی یوسی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےپردے میں رہتے ہوئے جبکہ
اُن کے محارم اسلامی بھائیوں نے بالمشافہ شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے یوسی
نگران اسلامی بہنوں کے حوالے سے گفتگو کی نیز ذمہ دار کی حیثیت سے کیا کام ہمارے
ذمہ ہیں اس پر مدنی پھول دیئے۔بعدازاں سوال و جواب کا سلسلہ ہوا ۔
مرکزی جامعۃ
المدینہ گوجرانوالہ میں جامعۃ المدینہ کے ناظمین و مفتشین کا مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
تحت 13 جولائی 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
جامعات المدینہ گوجرانوالہ ڈویژن کے ناظمین،
جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے
تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے شرکا کی رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
اس موقع پر نگران مجلس شعبہ جامعۃ المدینہ
مولانا ظفر عطاری مدنی اور نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گُل رضا عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں جامعات المدینہ خیبر
پختونخوا کے ناظمین و مفتشین کا مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت12 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ خیبر
پختونخوا کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اراکینِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی
تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اراکینِ شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی
بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں جامعات المدینہ
راولپنڈی ڈویژن کے ناظمین و مفتشین کا مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 11 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ راولپنڈی
ڈویژن کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے شرکا کی
رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
رکن
شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔
فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز پاکستان مشاورت آفس کے ذیلی شعبہ فیڈ بیک کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس اور رکنِ مجلس
پاکستان مشاورت آفس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔
گزشتہ روز گوجرانوالہ
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا
گیا جس میں پروفیسر حکیم محمد رفیق چشتی صاحب، حکیم وسیم تجمل ، حکیم سعید صاحب ،حکیم
کاشف ،حکیم وسیم صاحب، حکیم قاری شعیب صاحب، حکیم ندیم ہاشمی صاحب اور حکیم
حافظ نعمان صاحب نے شرکت کی ۔
اس موقع پر
حکیم صاحبان نے جامعۃ ُ المدینہ بوائز کے اساتذہ اور 150 کے قریب طلبۂ کرام کا فری چیک اپ کیا اور انہیں فری ادویات دی۔(رپورٹ:حکیم
محمد حسان عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ جی الیون اسلام آباد میں خیبر
پختونخواہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلام آباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے خیبر پختونخواہ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ فرمایا جس میں نگران صوبائی مشاورت، نگران ڈویژن مشاورت اور صوبائی شعبہ جات
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو آنے والے محرم الحرام میں 1 ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں کے لئے ٹرین
چلانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ 12دینی کاموں کو کرنے کے متعلق پوچھتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے
۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
سجادہ
ٔنشین خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ
کوٹ
مٹھن شریف سے حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃُ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ کے سجادہ ٔنشین خواجہ محمد
عامر فرید کوریجہ نے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع
پر وہاں موجود ذمہ داران نے خواجہ محمد
عامر فرید کوریجہ کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کاو زٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات
فراہم کیں ۔
بعد
میں سجادۂ نشین محمد عامر فرید نے اراکینِ
شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی جنید عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ
ملاقات اراکینِ شوریٰ نے انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ
دی اور انہیں تحفہ میں مکتبۃُ المدینہ کا شائع کردہ قرآن پین
پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ:ساجد
رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ
اعمال اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کی تربیت کے سلسلے میں فیصل آباد
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مذکورہ شعبہ جات کے
نگران، پاکستان بھر سے مختلف سطح کے ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ بالغان کے قاری
صاحبان اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبوں کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے کھالوں کی بکنگ کرنے،قربانی بروشر تقسیم کرنے اور قربانی رسید بکس
کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں واہ کینٹ گرین
سٹی میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں واہ کینٹ، ٹیکسلا اورگجرخان تحصیل کے نگرانوں اور ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران لیاقت عطاری نے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے اور تحفظِ اوراق ِمقدسہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی نیزاجتماعی قربانی و قربانی کی کھالوں کے حوالے اہداف
دیئے اور تحصیل سطح پر کارکردگی ذمہ دار
کا تقرر کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطای)
بروز
بدھ 21جون 2023ء کوعاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ لطیف آباد نمبر 4 میں فری طبعی کیمپ
کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر و حکیم یوسف صاحب اور ڈاکٹر عرفان صاحب نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ
کرام کا چیک اپ کیا اور انہیں فری ادویات دی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 21جون بروز بدھ 2023ء
کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ملتان کارکردگی آفس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان
لگانے کا ذہن دیا نیز قربانی کی کھالیں اور رسید بکس کی تقسیم کاری پر گفتگو کی اور قربانی کے تینوں دن شعبہ کارکردگی کے ذمہ داران کو کال سینٹر پر اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)