مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ جات کے دیگر اہم ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اُن سے شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو سراہا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شعبہ تعلیم کے ماہانہ اہداف کی تکمیل کے لئے مدنی مشورے کرنا٭مدنی قافلہ اجتماع کرنا٭ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو فعال و متحرک کرنا٭شعبہ تعلیم کے مدنی قافلوں کی ماہانہ کارکردگی بنانا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں زون نگران اور مختلف شعبہ جات (جن میں شعبہ ایف جی آر ایف، شعبہ رابطہ برائے شخصیات، نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ، شعبہ مدنی چینل عام کریں، فنانس ڈیپارٹمنٹ، مجلس فیضانِ مدینہ، شعبہ رابطہ برائے تاجران اور سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے) کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے 01 اگست 2023ء کو ہونے والی شجرکاری مہم، محرم الحرام کے مدنی قافلےاور یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی ۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔واضح رہے اس سال 2023ء اسلام آباد میں 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رکن شوری و انٹیرئیر سندھ  کے صوبائی نگران قاری حاجی محمد ایاز رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ چھاچھرو میں لیا۔

اس دورانِ رکنِ شوریٰ نے 12 دینی کام، ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز محرم الحرام میں1ماہ اور3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے پر ذہن سازی کی اور اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں ہاتھوں ہاتھ ایک ماہ اور 12دن کے مدنی قافلوں کے لئے ذمہ داران کو تیار کیاجبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17جولائی2023ء کو فیضان مدینہ بہاولپور میں مختلف شعبہ جات کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز ،مدنی قافلہ اور اصلاح اعمال کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں محرم الحرام کے مدنی قافلے سفر کروانے کے بارے مدنی پھول دیئے نیز سحری ا ور قفل مدینہ اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔

ساتھ ہی ساتھ شعبہ مدنی کورسز کے تحت 63 دن کے تربیتی کورسز اور ڈسٹرکٹ/ ڈسٹرکٹ فیضان نماز کورس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں کے سلسلے میں  16 جولائی 2023ء کو بہاولپور میں قائم دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے 12دینی کاموں کو کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں محرم الحرام کے مدنی قافلوں نیز یکم اگست سے شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ شامل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی اور اہداف مقرر کئے گئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15 جولائی 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی کے تمام یوسی نگران و شعبہ جات کے ذمہ داران، قاری صاحبان، ناظمین سمیت وارڈ مشاورت کے نگرانوں نے شرکت کی۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مدنی مشورے میں 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


گزشتہ روز فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا اسلامی بھائیوں کو طہارت و نماز کے مسائل، نماز کا عملی طریقہ اور دیگر چند ضروری مسائل سکھائے گئے۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تاجران اور شعبہ تاجران دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت قرب و جوار کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مسائلِ نماز کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی نیز اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  شعبہ تنظیمی سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی شعیب عطاری اور پاکستان مشاورت سے رکنِ شعبہ محمد بلال عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ داران نے انہیں تنظیمی سافٹ ویئرز کی نئی اپڈیٹ سے آگاہ کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شعبے سے متعلقہ کاموں کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داران کا یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کےذمہ داران نے بالمشافہ جبکہ دیگر شہروں کے ذمہ داران، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز گرلز)، آئمہ مساجد، دارالمدینہ اوررابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے نگران اسلامی بھائیوں نے بذریعہ آڈیو لنک شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بل بورڈ، پول بینر،مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے اطراف میں لگائے جانے والے بینر اور مکتبۃالمدینہ جو بیج جاری کرے گا اس حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر 3 دن کے مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی قافلہ و شعبہ اصلاحِ اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور کے ڈویژن تا یوسی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت  رہی۔

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کی تربیت کے لئے ”گناہوں کی نحوست اور نیکیوں کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے19 جولائی 2023ء کو لاہور سے کراچی جانے والی اسپیشل ٹرین اور 9، 10، 11 محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے بذریعہ لنک ایک سیشن ہوا جس میں پاکستان بھر کی ذمہ داران، اسلام آباد  اور راولپنڈی ڈویژن کی یوسی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےپردے میں رہتے ہوئے جبکہ اُن کے محارم اسلامی بھائیوں نے بالمشافہ شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے یوسی نگران اسلامی بہنوں کے حوالے سے گفتگو کی نیز ذمہ دار کی حیثیت سے کیا کام ہمارے ذمہ ہیں اس پر مدنی پھول دیئے۔بعدازاں سوال و جواب کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر اراکینِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور حاجی بغداد رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 13 جولائی 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ گوجرانوالہ  ڈویژن کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے شرکا کی رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر نگران مجلس شعبہ جامعۃ المدینہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گُل رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔