دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت12 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ خیبر پختونخوا کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اراکینِ شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 11 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ راولپنڈی ڈویژن کے ناظمین، جدول ناظمین اور مفتشین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے شرکا کی رہنمائی کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

رکن شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔


فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز پاکستان مشاورت آفس کے ذیلی شعبہ فیڈ بیک کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس اور رکنِ مجلس پاکستان مشاورت آفس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ  روز گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر حکیم محمد رفیق چشتی صاحب، حکیم وسیم تجمل ، حکیم سعید صاحب ،حکیم کاشف ،حکیم وسیم صاحب، حکیم قاری شعیب صاحب، حکیم ندیم ہاشمی صاحب اور حکیم حافظ نعمان صاحب نے شرکت کی ۔

اس موقع پر حکیم صاحبان نے جامعۃ ُ المدینہ بوائز کے اساتذہ اور 150 کے قریب طلبۂ کرام کا فری چیک اپ کیا اور انہیں فری ادویات دی۔(رپورٹ:حکیم محمد حسان عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے خیبر پختونخواہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگران صوبائی مشاورت، نگران ڈویژن مشاورت اور صوبائی شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو آنے والے محرم الحرام میں 1 ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں کے لئے ٹرین چلانے کا ذہن دیا ۔ اس کے علاوہ 12دینی کاموں کو کرنے کے متعلق پوچھتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کوٹ مٹھن شریف سے حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃُ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ کے سجادہ ٔنشین خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کاو زٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

بعد میں سجادۂ نشین محمد عامر فرید نے اراکینِ شوریٰ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی جنید عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات اراکینِ شوریٰ نے انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں تحفہ میں مکتبۃُ المدینہ کا شائع کردہ قرآن پین پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔( رپورٹ:ساجد رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران کی تربیت کے سلسلے میں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مذکورہ شعبہ جات کے نگران، پاکستان بھر سے مختلف سطح کے ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ بالغان کے قاری صاحبان اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کھالوں کی بکنگ کرنے،قربانی بروشر تقسیم کرنے اور قربانی رسید بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں واہ کینٹ گرین سٹی میں موجود مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں واہ کینٹ، ٹیکسلا اورگجرخان تحصیل کے نگرانوں اور ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران لیاقت عطاری نے مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور تحفظِ اوراق ِمقدسہ کے دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی نیزاجتماعی قربانی و قربانی کی کھالوں کے حوالے اہداف دیئے اور تحصیل سطح پر کارکردگی ذمہ دار کا تقرر کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطای)


بروز بدھ 21جون 2023ء  کوعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لطیف آباد نمبر 4 میں فری طبعی کیمپ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر و حکیم یوسف صاحب اور ڈاکٹر عرفان صاحب نے جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کا چیک اپ کیا اور انہیں فری ادویات دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 21جون بروز بدھ 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ملتان کارکردگی آفس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا نیز قربانی کی کھالیں اور رسید بکس کی تقسیم کاری پر گفتگو کی اور قربانی کے تینوں دن شعبہ کارکردگی کے ذمہ داران کو کال سینٹر پر اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


20جون  بروز منگل 2023ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،ناظم الامور اور خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے 20 جولائی 2023ء کو ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے سفر کروانے کے حوالے سے کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔

ساتھ ہی اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ہدف دیتے ہوئے شرکا کو شعبہ خود کفالت کے دینی کاموں میں مزید بہتر ی لانے کے لئے نئے مقامات پر ڈونیشن بکس ا ور ڈونیشن سیل لگانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: قمر عطاری کارکردگی آفس،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار عطاری کی دعوت پر الکرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ملک اسلم (اسلام آباد)نے ملک ممتاز الحسن ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے (کراچی) کے ہمراہ کراچی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا ۔

جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

بعدازاں شخصیات نے اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری،حاجی رفیع عطاری،ابو ماجد محمد شاہد عطاری سمیت نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں نگرانِ شوریٰ نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اہم دینی اور فلاحی سلسلوں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دینی کاموں میں ہر ممکنہ تعاون کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔ )کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)