عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جبی جاتلاں
کشمیر میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی
ڈسٹرکٹ بھمبر کے ڈسٹرکٹ تا ذیلی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
رپورٹ کے مطابق رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے ’’آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ “کے
خوبصورت موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
سیرت مصطفی کا عملی نمونہ ہیں اور دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو اچھے اخلاق اپنانے کا ذہن دیا۔
اس کے
ساتھ ساتھ 12 دینی کام کرنے اور ان میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں عاشقان رسول سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔ (
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مختلف ایونٹس سمیت 25 صفر اور
12 ربیع الاول کے حوالے سے مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مختلف ایونٹس بالخصوص 25 صفر المظفر اور 12 ربیع الاول 1445ھ کو ہونے
والے اجتماعات کے حوالے سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
پچھلے دنوں سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ
نگران، فیصل آباد سٹی نگران اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ہر ذیلی حلقے میں 12 محافلِ میلاد
منعقد کروانے نیز سوسائٹیز میں بھی محافلِ نعت کا انعقاد کرنے کے متعلق گفتگو کی۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے گلیوں اور محلوں سجانے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر
کروانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ
مدینہ ماڈل ٹاؤن کرم پورروڈ نزدپرانا ٹول
ٹیکس میلسی میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 اگست 2023ء بروز
جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ماڈل ٹاؤن کرم پورروڈ نزدپرانا ٹول ٹیکس میلسی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
رکنِ
شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’جہنم کے کانٹے ‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور شرکا کوعلمِ دین سیکھنے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
گیارہویں شریف کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضورِ
غوثِ اعظم رحمۃ
اللہ علیہ کی منقبت پڑھی۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
کے چند پہلو کو بیان کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اگست 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں میٹ
اپ ہوا جس میں سندھ بھرسے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے
والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار شعبہ 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ دار علی حسن عطاری نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں انفرادی
کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور مختلف علاقوں میں 12 دینی کاموں کو مضبوط
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ سکھر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سکھر
ڈویژن کےجامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ
بوائز کے ناظمین، شعبہ ڈونیشن بکس اور
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق رکنِ شوری ٰقاری حاجی ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں اسلامی
بھائیوں سے شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں یوم دعوت اسلامی پر ہونے والے مدنی مذاکرے کی بھر پور تیاریاں کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29اگست2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُ
المدینہ و مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین، مدرسۃ المدینہ بالغان، ائمہ مساجد،مجلس
تاجران، مجلس عشر ،شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
معلومات
کے مطابق رکنِ شوریٰ قاری حاجی ایاز عطاری نے یومِ
دعوت اسلامی کی بھر پور انداز میں تیاریاں کرنے کاذہن دیا نیز شعبہ جات کی آمدن و خرچ کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور یومِ
دعوتِ اسلامی کے حوالےسے تحفۃً بیچز بھی دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بہاولپور میں دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں
صوبائی ذمہ دار فنانس محمد فضیل عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے شعبہ فنانس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بہاولپور سٹی میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں میٹ اپ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات
(مدرسۃ المدینہ گرلز، شارٹ ٹائم اور جامعۃ المدینہ گرلز) کے معاون ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری
نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کو ماتحت شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کےبارے میں تربیتی نکات سے آگاہ کیا نیز یوم دعوت اسلامی کی تیاری اور
مدنی قافلوں میں خود سفر کرنے اور دیگر کو ترغیب دلاکر ساتھ سفر پر لے جانے کا ذہن دیا۔
٭اسی طرح 24اگست
2023ء کو مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ بہاولپور میں شعبہ
مدرسۃ ُ المدینہ بالغان کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر
حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبے کو خود کفیل بنانے کے علاوہ یوم دعوت ِاسلامی کی تیاری اور مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز کے درمیان
”فرض علوم کورس“ کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام 26/27 اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں دو دن کا ”فرض علوم کورس“ منعقد ہوا جس میں آئی ٹی
ایکسپرٹ، انجینئرز، سول انجینئرز اور مختلف شعبہ جات کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فرض علوم کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی
اور انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ علمِ دین سیکھنے کابھی ذہن دیا۔
27
اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضان مدینہ میر پور خاص میں میر پور خاص ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میر پور
خاص ڈویژن کے نگران حافظ زین عطاری، ڈسٹرکٹ نگران افتخار احمدعطاری، تحصیل نگران،
یوسی نگران اور ڈسٹرکٹ کے شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول بیان کئے۔ رکن شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر
ذمہ داران کو تحفے بھی دیئے۔
28
اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ نیو سوسائٹی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ میر پور خاص میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز اور real
estate agent اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔