دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 27 جنوری 2024ء کو عظیم الشان ”اجتماع ختم بخاری شریف“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبائے کرام نے شر کت کی
جبکہ اجتماع ختم بخاری کو ملک و بیرون مدنی چینل پر مختلف مقامات پر دیکھا گیا۔
اجتماع ختم بخاری میں خلیفہ امیر اہلسنت، مفتیانِ
کرام، نگرانِ شوریٰ و اراکین شوریٰ اور دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
ختم بخاری شریف کے اجتماع میں استاذ الحدیث مفتی
محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”بخاری شریف“ اور امام بخاری کی سیرتِ مبارکہ
پر روشنی ڈالی اور طلبہ کے سامنے مزید علم حاصل کرنے کے فضائل و آداب پر بیان کیا۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تقریب میں
بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھ کر سنائی اور طلبہ کو خاص نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ
درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کے بعد علم دین کا یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے بلکہ اس کو جاری رکھا جائے۔ آپ نے مزید
کہا کہ رمضان المبارک کی آمدآمد ہے میری خواہش ہے کہ طلبائے کرام ایک کا ماہ
اعتکاف کریں۔