دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں کراچی سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے تمام  ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کا جائزہ لینے ہوتے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر ڈویژن نگران مولانا حاجی رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 ستمبر2023ء بروز پیرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جامعۃُالمدینہ بوائز ملتان کے اساتذۂ کرام، ناظمین نیز فارغ التحصیل ہونے طلبا ئے کرام سمیت ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کیا گیا۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

بیان کے بعد نگرانِ پاکستان مشاورت نے درس نظا می سے فارغُ التحصیل ہونے والے اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کی جس میں ان کے سروں پر عمامہ شریف کے تاج سجائے اور ان سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کے تحت گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نےمقامی عاشقانِ رسول کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’مسجد بنانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں مسجد کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دنیا بھر  میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تہجد و سحری اجتماع ہواجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نماز تہجد سے پہلے شعبہ نیک اعمال کے ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے عاشقان رسول کو تہجد کے فضائل بیان کئے گئے۔ نمازِتہجد کے بعد دعا ہوئی پھر عاشقان رسول نے سحری کی اورپیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری سنت کو ادا کرتے ہوئے پیر شریف کا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔

نماز فجر سے پہلے اسلامی بھائیوں نے مسجد سے باہر جا کر صدائے مدینہ بھی لگائی (یعنی نماز فجر کے لئے لوگوں کو جگایا)۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں 9ستمبر 2023ء بروز ہفتہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے حیدرآباد سٹی اور ڈویژن کے ذمہ داران کی تربیت فرمائیں۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماعات کو مضبوط کرنے اور انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول و اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر شعبہ ہفتہ وار اجتماع کے نگران مولانا محمد بلال عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا محمد شہادت عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جبی جاتلاں کشمیر میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی ڈسٹرکٹ بھمبر کے ڈسٹرکٹ تا ذیلی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رپورٹ کے مطابق رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ’’آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ کے خوبصورت موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ سیرت مصطفی کا عملی نمونہ ہیں اور دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو اچھے اخلاق اپنانے کا ذہن دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ 12 دینی کام کرنے اور ان میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں عاشقان رسول سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مختلف ایونٹس بالخصوص  25 صفر المظفر اور 12 ربیع الاول 1445ھ کو ہونے والے اجتماعات کے حوالے سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، فیصل آباد سٹی نگران اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ہر ذیلی حلقے میں 12 محافلِ میلاد منعقد کروانے نیز سوسائٹیز میں بھی محافلِ نعت کا انعقاد کرنے کے متعلق گفتگو کی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گلیوں اور محلوں سجانے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے مدنی مشورہ کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 اگست 2023ء  بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ماڈل ٹاؤن کرم پورروڈ نزدپرانا ٹول ٹیکس میلسی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’جہنم کے کانٹے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کوعلمِ دین سیکھنے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گیارہویں شریف کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضورِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی منقبت پڑھی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کے چند پہلو کو بیان کیا۔

محفل کے اختتام پر دعا کا سلسلہ ہوا اور اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی نیز نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا اسلامی بھائیوں کے درمیان یومِ دعوتِ اسلامی کے بیج بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ  اسلامی کے تحت 31 اگست 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں میٹ اپ ہوا جس میں سندھ بھرسے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار شعبہ 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ دار علی حسن عطاری نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں انفرادی کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور مختلف علاقوں میں 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت    فیضانِ مدینہ سکھر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سکھر ڈویژن کےجامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوری ٰقاری حاجی ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں سے شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں یوم دعوت اسلامی پر ہونے والے مدنی مذاکرے کی بھر پور تیاریاں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29اگست2023ء بروز منگل  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ و مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین، مدرسۃ المدینہ بالغان، ائمہ مساجد،مجلس تاجران، مجلس عشر ،شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ قاری حاجی ایاز عطاری نے یومِ دعوت اسلامی کی بھر پور انداز میں تیاریاں کرنے کاذہن دیا نیز شعبہ جات کی آمدن و خرچ کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالےسے تحفۃً بیچز بھی دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)