30 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 31 اگست 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں میٹ
اپ ہوا جس میں سندھ بھرسے 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے
والے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار شعبہ 12 ماہ مدنی قافلے کے ذمہ دار علی حسن عطاری نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں انفرادی
کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور مختلف علاقوں میں 12 دینی کاموں کو مضبوط
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)