فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں دعائے افطار اجتماع میں صحافی اسلامی بھائیوں کی شرکت
پچھلے
دنوں فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعائے افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں صحافی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ
شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
مزید
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے صحافیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت سے شرکا نے ملاقات بھی کی ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت کے پاس شخصیات کی تشریف آوری
فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت کے پاس شخصیات کی تشریف آوری ہوئی۔ شخصیات نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔
مزید نماز
و روزوں کی پابندی کے ساتھ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کر نے اور دوسروں کو اس بارے میں ترغیب دلانے کی ترغیب دلائی ۔بعد میں نگران
پاکستان مشاورت نے ایک ذمہ دار اسلامی
بھائی کے بچے کی رسم بسم اللہ بھی کی ۔ (رپورٹ : عبد الخالق
عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف مدنی حلقہ
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں اعتکاف کرنے
والے اسلامی بھائیوں کے انتظامات دیکھنے والے سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
جی الیون اسلام آباد میں ہونے والے ایک ماہ کے
اعتکاف میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف
میں موجود اسلامی بھائیوں کے لئےوقتاً
فوقتاً مختلف تربیتی نشستوں اور سنتوں
بھرے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے دنوں دورانِ اعتکاف عاشقانِ رسول کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
22
مارچ 2023ء بروز بدھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج
محبوب اعوان نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ
کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے محبوب
اعوان کی رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کروائی ۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے
والے دعوت اسلامی کے دینی ،تعلیمی اور
امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کااظہار کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 22 مارچ 2023ء بروز
بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے
خیرخواہ اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا
اجتماع ہوا ۔
جہاں رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ کے
اعتکاف کے انتظامی معاملات کے متعلق نکات
بتائےجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت جڑانوالہ شہر میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ
ہفتہ وار اجتماع محمد شاہد عطاری اور صوبۂ پنجاب ذمہ دارمحمد عبد الرزاق عطاری نے
ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کو بہتر بنانے نیز شرکائے اجتماع کی تعداد میں اضافہ
کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
21 مارچ 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا جس میں رمضان اعتکاف کے ذمہ داران و معلمین نے شرکت کی۔
رکن شوری نے اجتماع میں شریک شرکا کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے رمضان اعتکاف کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں شرکا کی جانب
سے ہونے والے سوالات کے جوابات اور انکا حل بھی دیئے ۔(رپورٹ : کراچی سٹی نگران آفس / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
صوبۂ پنجاب کے شہر ننکانہ
میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ننکانہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ تحصیل مشاورت اور ڈسٹرکٹ
سطح کے شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے عاشقانِ
رسول کو ایک ماہ کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اعتکاف کروانے کا ذہن دیا۔
پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں فیصل آباد سٹی سے علمائے کرام اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام کی حاضری ہوئی ۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے آنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقا ت کی
اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی پر
مشتمل مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے کا
ذہن دیتے ہوئےان کو علاقوں میں ہونے والے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
شرکا نے ا چھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
20 مارچ 2023ء کو پھول نگر تحصیل پتوکی میں
قائم فیضان مدینہ میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں آئمہ مساجد ، مسجد کی
کمیٹی کے افراد ، تاجران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
شخصیات اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بالخصوص مسجد کے
آداب و انتظامات اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی
۔
اس موقع پر مدرستہ المدینہ سے حفظ کرنے والے
حفاظ کرام کو تحائف بھی پیش کئے گئے اور کثیر عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے لئے اپنے عطیات پیش کئے۔
اجتماع کے اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام کا
سلسلہ ہوا اور رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو امیراہلسنت کا مرید بھی کیا ۔ (رپورٹ : ا علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ
/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
بہاولپور سٹی میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے
طلبہ کرام کے درمیان تقسیم اسناد
عاشقان رسول کی دینی تحریک خدمت قرآن و نیکی کی
دعوت کے لئے دنیا بھر میں کوشاں ہے اسی خدمت قرآن میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
بہاولپور سٹی میں اس سال 40طلبہ کرام نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی اور تقریباً 250طلبہ کرام نے ناظرہ قرآن پاک
مکمل کیا ۔
طلبہ کرام کو کنز المدارس بورڈ کے تحت تقریب
اسناد اجتماع میں اسناد پیش کی گئی۔ اس اجتماع تقریب اسناد میں MPAسمیع
اللہ چوہدری، ڈاکٹر رانا محمد طارق MDشمیم
گروپ آف انڈسٹری ، سیکریٹری گورنر پنجاب محمد شاہد اقبال و دیگر شخصیات نے شرکت کی
۔
نگران بہاولپور سٹی ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری
نے اس اجتماع اسناد میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو دعوت اسلامی اور خدمت قرآن
کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کی ” ایپ مدنی قاعدہ “ اور ”معرفۃ
القرآن ڈیجیٹل پین “ کا تعارف کروایا ۔ (رپورٹ : احمدرضا عطاری ڈویژن بہاولپور مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع
ذمہ دار/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)