مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ سینٹرل پارک
گراؤنڈ چشتیاں ضلع بہاولنگر میں نمازِ جنازہ
23مئی
2023ء کو ملتان ڈویژن کے نگران محمد سادات
عطاری کے والد محترم کا قضائے الٰہی سے
انتقال ہوا مرحوم کی نماز جنازہ مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ سینٹرل پارک گراؤنڈ چشتیاں میں ادا کی گئی۔
نماز ِجنازہ کی امامت مرحوم کے صاحبزادے عرفات عطاری مدنی نے کروائی۔ اس موقع
پر شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے نگران مجلس غلام الیاس عطاری ،نگران مجلس
شعبہ کفن دفن صابر عطاری، صوبائی ذمہ داران، ڈویژن ذمہ داران بھی موجود تھے۔ علاوہ
ازیں ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور ڈویژن
نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدُالروف عطاری نے بھی شرکت کی اور انھوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔اس کے ساتھ
ساتھ سیاسی اورسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔(رپورٹ: محمد سادات عطاری ڈویژن نگران
ملتان ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
17 اور 18 جون کو فیضان مدینہ میں
ٹرانسپورٹرز کا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے
دعوت
اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے زیر
اہتمام 17 اور 18جون 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بروز ہفتہ بعد
نماز ظہر تا بروز اتوار بعدِ نماز عصر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں
پاکستان بھر سے ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شریک ہوں گے۔
اجتماع
میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول مدنی مذاکرے میں شریک ہوکر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی
پھولوں سے فیض یاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
اسلامی بھائیوں کی شرعی و معاشرتی حوالے سے رہنمائی فرمائیں گے۔
تمام
ٹرانسپورٹرز سے اجتماع میں شرکت کرنے کی خصوصی درخواست ہے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 4 جون 2023ء بروز اتوار عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کے
کاموں میں حصہ لینے اور شیطان کے شر سے اپنے نفس کو بھی بچانے کا ذہن دیا۔
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ سرگودھا میں ڈویژن ذمہ داران کے مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سافٹ ویئر شیڈول کے بارے میں
ذمہ داران کو بریفنگ دی ۔اس کے علاوہ مدنی
مشورے میں ذمہ داران کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے اور دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی کے انتظامات کے بارے
میں نکات فراہم کئے ۔ ساتھ ہی دینی کاموں کے اخراجات کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن بھی دیا۔ (رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )
1
جون 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں دعوتِ ا سلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھر ااجتماع منعقد ہوا جس میں سرگودھا کے قرب
و جوار سے مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
پاک میں نگرانِ پاکستان مشاورت ورکنِ
شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے’’انبیا کی مقبول دعائیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کوقبولیت کی امید سے دعا کرنے کا ذہن دیا نیز نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انھیں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ ملتان میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس، ملتان کے ڈویژن
، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن سطح کے ذمہ داران و
مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے شعبے کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو ہدف دیتے ہوئے فرمایا کہ ملتان شہر میں 6 ماہ کے اندر انشاءللہ تمام
مساجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان شروع کروانا ہے۔ مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے قربانی کی کھالوں کے لئے رابطے کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب
دلانے کا ذہن دیا گیا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود
تھے۔ (رپورٹ
: عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا
اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔ حاجی محمد شاہد عطاری
نے ذمہ داران کو دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں دعاؤ ں سے نوازا۔ (رپورٹ : عبد
الخالق عطاری، Content:
محمد حسین عطاری)
فیصل آباد میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور
دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن فیصل آباد مدرسۃالمدینہ کے قاری صاحبان اور ناظمین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری
نے رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی پھولوں سے
نوازتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ
سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، Content:
محمد حسین عطاری)
اجتماعی قربانی کے حوالے سے مختلف سطح کے ذمہ داران
کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماعی قربانی کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعی قربانی
کے ہیڈ و رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید
عطاری مدنی، نگران مجلس، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران، نگران مجالس پاکستان اور دیگر
شعبے کےذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے سابقہ و
موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں اجتماعی قربانی کی تیاری، سابقہ سال
کے مسائل اور رواں سال ان کے حل، اجتماعی قربانی کے تمام پوائنٹس، ذمہ داران کی شرعی
رہنمائی، مفتیانِ کرام کے ذریعے تربیت کا شیڈول اور کال سینٹر کے علاوہ دیگر امور
پر گفتگو کی۔ (رپورٹ
: عبد الخالق عطاری، Content: محمد حسین عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں مختلف شعبے کے پرچیزر اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی ورکشاپ
24
مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شعبے کے پرچیزر (purchase)اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کے مختلف
شعبہ جات) دارالمدینہ، مکتبۃ ُالمدینہ، مدنی چینل، تعمیرات اور مالیات( سے تعلق رکھنے والے پرچیز (purchase) ڈیپارٹمنٹ کے افراد اور
ان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ورکشاپ میں مرکز الاقتصاد الاسلامی دار الافتاء
اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری صاحب ،
مفتی سجاد عطاری مدنی ، شعبہ مالیات کے شرعی ایڈوائزر مفتی سعید عطاری مدنی نے ”جدید تجارتی طریقے، مشکلات اور ان کا حل
“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور
متعلقہ امور کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے ۔
علاوہ
ازیں اس ورکشاپ میں رکن شوریٰ مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور آپ نے مارکیٹنگ کے متعلق شرکا
کو اپنے تجربات کی روشنی میں قیمتی نکات فراہم کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے اسلامی
بھائیوں کا 3 دن پر مشتمل سنتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام 22 تا 24 مئی 2023ء بروز پیر، منگل اور بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا اجتماع منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم اور امیرِ اہلِ
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے صوتی پیغام سے اجتماع کا آغاز ہوا جبکہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو نماز کی
پابندی کرنے، درود و استغفار کی کثرت
کرنےاور اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی
محمد علی عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔
دعوت
اسلامی کم و بیش 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات
کو عام کررہی ہے۔ اس کے علاوہ موقع کی مناسبت سے عاشقان رسول کی شرعی رہنمائی اور
ان کی تربیت کے لئے مختلف پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے۔ ایسا ہی ایک پروگرام دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ 28 مئی 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں ”حج تربیتی اجتماع“ منعقد کرنے جارہی ہے۔
اس
پروگرام کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک سے زائد بار حج و عمرہ کی سعادت پانے والے مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری عازمین حج کی تربیت فرمائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ رکنِ شوریٰ شرکا کو احرام باندھنےکا طریقہ، اراکینِ حج کی ادائیگی
اور دیگر شرعی معلومات سے متعلق رہنمائی آگاہی فراہم کریں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔