مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے دنوں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بڑے بھائی مرحوم عبد الغنی، مفتیِ دعوتِ اسلامی مرحوم مفتی فاروق عطاری مدنی، محمد نعیم کے مرحوم والد، میاں طاہر حمیدکی والدہ مرحومہ، سجاد راؤوف انصاری کے مرحوم والدین،حفیظ عطاری کے مرحوم والدین، ملک جمیل قادری کے دوست مرحوم مرزا محمد ایوب اور دیگر عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع ہوا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول موجود تھے۔

تلاوتِ قراٰن کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور شرکا اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)