پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ایمبیسیڈر جمال بکر عبد اللہ اور ایتھوپیا کے قونصل جنرل ابراہیم خالد نے دورہ کیا جہاں انہیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدرفیع عطاری نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایمبیسیڈر اور قونصل جنرل کو فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات ( اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ، مدنی چینل ،شعبہ روحانی علاج اور سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ) کا وزٹ کروایا اور انہیں ان شعبہ جات کے ذریعہ کئے جانے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں جس پر مہمانوں نے دعوتِ اسلامی کی ان تمام کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات پیش کئے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے مہمانوں کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے پر شکریہ ادا کیا اور تحفے میں انہیں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ کتب و رسائل دیئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)