پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے  ذمہ داران کی دعوت پر شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی ۔

بعدازاں شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدمات ِ دعوت ِاسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


31 دسمبر2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو طھارت کے متعلق شرعی احکام سیکھائے اور اسلامی بھائیوں کو مزید علم ِدین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے 5 جنوری 2023ء کو فیضانِ مدینہ سدھار بائی پاس فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دارحسن عطاری نے ’’ رزق میں اضافے کے اسباب ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو کسب ِ حلال کا ذہن دیتے ہوئے حرام روزی سے بچنے اور ضرورت مند رشتے داروں کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 جنوری2023ء بروز بدھ دینی  کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران،تحصیل نگران ، سب تحصیل نگران اور یونین کونسل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے امیر ِمدنی قافلہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار جواد حسن عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجر حضرات شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے کی ابتدا تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوئی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکا کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے نیز گناہوں سے بچنے اور نماز کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ اپنی اولاد کو دینی تعلیم سکھانے انہیں حافظِ قرآن بنانے کے حوالے سے بھی ذہن دیا ۔مزید نگران ِپاکستان مشاور ت نے فرمایا کہ نیک اولاد اللہ پاک کے قرب کا ذریعہ بنتی ہے جس کا مرنے کے بعد قبر میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ دعا صلوۃ و سلام پر حلقے کا اختتام ہوا ۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات سے ملاقات کی ۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یکم جنوری 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں 63 دن مدنی تربیتی کورس اور 30 دن قراٰن و حدیث کورس کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور حاضرین کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ ) کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 دسمبر 2022ء بروزجمعرات فیضانِ مدینہ سوساں روڈ فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں بچے ، نوجوان اور بزرگ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین سے ”سورہ رحمٰن کی عظیم شان “ پر گفتگو کی اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی باتیں سیکھائیں اور اپنے نفس کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری ، نیوز فالو اپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری  نے شعبہ ائمہ مساجد اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ آئمہ مساجد کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری ، نگرانِ مجلس و ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز شعبہ آئمہ مساجد کا تعارف بھی کروایا اور نیز شعبہ آئمہ مساجد کس طرح کام کرتا ہے اس کے بارے میں بھی بتایا جبکہ مدنی مشورے کے آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری ، نیوز فالو اپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز مدنی مرکزفیضانِ مدینہ  فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان مشاورت و مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ پیغامات نگرانِ پاکستان مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان نے ذمہ داران کو نئے انداز سے کام کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی مزید عیادت ، خوشی ، غمی و تعزیت کے حوالے سے پیغامات رکارڈ کروانے اور ذمہ داران تک پہنچانے کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری ، نیوز فالو اپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت آفس/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ٹنڈو جام میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ’’فرشتہ صفت کیسے بنیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا کیا جس میں انہوں نے اسلامی بھائیوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور صدائے مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: شان عطاری شعبہ مدنی چینل عام کرے ٹاؤن مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 دسمبر 2022ء بروز بدھ ٹنڈوجام میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ حیدر آباد سٹی کے نگران حاجی محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچوں کا اپنے سرپرستوں کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد شان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


18 دسمبر2022ءکو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلشنِ حدید میں 3 دن کے مدنی قافلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے امیر ِقافلہ مع 12 دینی کام کورسز کروائے ۔

رکنِ شوریٰ نے مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول کی مدنی قافلہ چلانے کے حوالے سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کیسے کئے جائیں اس کے متعلق رہنمائی فرمائی ۔

کورس کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا گیا اور رزلٹ بھی بتایا گیا۔آخر میں رکن ِشوریٰ نے اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)