دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں  شہباز ٹاؤن فیصل آباد سٹی سے آئے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں شہباز ٹاؤن کے اراکین، سب ٹاؤن تا ذیلی مشاورت نگران، ذیلی حلقہ نگران، ائمہ کرام، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضانُ المبار ک میں ہونے والے سنت اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے، رمضان عطیات جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے اور دوسروں کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےاختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)