رمضانُ المبارک کے مہینے کا استقبال کرتے ہوئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور فیصل آباد شہر کے علاوہ قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ کریم سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کرکے شرکا کے دلوں کو منور کیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے” استقبالِ رمضان “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاق اعتبار سے تربیت کی۔

بعدِ بیان ذکر اللہ کا سلسلہ ہوا اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی نیز صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔آخر میں اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)