گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ  فیصل آباد میں شعبہ رو حانی علاج کے تحت7دن کا کورس کروایا گیا جس میں پاکستان بھر کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

کورس کے اختتام پر کورس میں شریک ہونے والے عاشقان رسول کی نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگا ہ میں حاضری ہوئی ۔ نگران پاکستان مشاورت نے کورس کر نے والے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا ، جس میں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔

نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ روحانی علاج کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کےیہ شعبہ پاکستان سمیت 33 ممالک میں کام کر رہا ہے ۔ پاکستان بھر میں تعویزات عطاریہ کے 1973 اسٹال لگائے جاتے ہیں جہاں ہر مہینے کم و بیش 6 لاکھ تعویذات فی سبیل اللہ دیئے جاتے ہیں۔

اس شعبے کے تحت دعائےشفاء اجتماعات بھی ہوتے ہیں جن میں دعائیں کی جاتی ہیں ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، نیوز فالو آفس ذمہ دارنگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)