عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

مزید رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”ختم قرآن“ کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن پڑھانے والے معلمین اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس کا عامل بننے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان کی اہمیت بیان کی۔

یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرون ملک سینکڑوں مقامات پراجتماعی طور پر براہ راست دیکھنے کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے پڑھانے والے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

آخر میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ Certificate بھی دیئے گئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں انٹر نیشنل پاکستانی قومی ٹیم ہاکی کے پلیئرز کا وزٹ ہوا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پلیئرز کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے پلیئرز کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں انہوں نے  گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں کا مسافر بننے کا ذہن دیا جس پر پلیئرز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12 اکتوبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس فیضانِ مدینہ اور شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دستارِ فضیلت اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے میٹنگ میں شریک ذمہ داران سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور دستارِ فضیلت اجتماع کی تیاری کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےرکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کو اس حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اردن (Jordan) کے الشیخ فواز الطباع الحسنی اور شیخ عمر العوضات اورصومالیہ (Somalia) کے شیخ عبد الرحیم حفظہم اللہ کی آمد ہوئی۔

شیخ صاحبان نے فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل ، ٹرانسلیشن، عربی ڈیپارٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔عربی ڈیپارٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نےانہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کے بارےمیں بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ العربیہ کی کتابوں کا تعارف پیش کیا۔

مہمان گرامی نے فیضان مدینہ کے دار الافتاء اہلسنت میں مفتی مولانا محمد سجاد عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سے ملاقات بھی کی اور علمی امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں گورنمنٹ جناح ڈگری کالج سے پروفیسرز کے وفد کی آمد ہوئی۔

پروفیسرز نے فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل، دورۃ الحدیث شریف اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔

پروفیسرز کو اسلامک ریسرچ سینٹر میں ہونے والے تحریری کام اور دعوت اسلامی کس طرح دینی و دنیاوی تعلیم کو منظم انداز میں عام کررہی ہے اس حوالے سے بتایا گیا۔ مہمانوں کو دعوت اسلامی کے ایپلی کیشنز اور دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔


پچھلے دنوں شوبز سے تعلق رکھنے والے مرحوم عمر شریف کے بیٹے جواد شریف سمیت دیگر فنکاروں نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیاجہاں رابطہ برائے شوبز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران جواد شریف سمیت دیگر فنکاروں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سےملاقات کی جس پر رکنِ شوریٰ نے انہیں بڑی شفقتوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جا ت کا وزٹ بھی کروایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں پنجاب مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف اہم موضوعات پرکلام کیا جن میں بعض یہ ہیں:

1 :ای رسید کو زیادہ سے زیادہ ذمہ داران میں عام کیا جائے تاکہ عطیات ڈونیٹ کرنے والے عاشقان رسول کو آسانی ہو۔

2 :پنجاب پاکستان کے ہر شہر میں 12 ہویں شریف کا اجتماع سب سے بڑے میدان میں کیا جائے گا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائزاور دیگر تمام شعبہ جات اپنے شرکا کے ہمراہ شعبے کے بینرز کے ساتھ شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ گفتگو جلوسِ میلاد کے تعلق سے مدنی پھول دیئےجس میں اُن کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائی نیز مختلف شہروں میں قائم دارالافتاء اہلسنت کے علمائے کرام اپنے شعبے کے اسلامی بھائیوں، طلبۂ کرام، سرپرست اور شخصیات کے ہمراہ جلوسِ میلاد میں بھر پور انداز سے شرکت کریں۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ جلوسِ میلاد کی ابتداء بعد نمازِ ظہر اور اس کا اختتام عصر کی نماز پرکیاجائے نیز مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ”صبح بہاراں“ رسالے زیادہ سے زیادہ تقسیم کئے جائیں۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مجلس فیضانِ مدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے ذمہ داران نے براہِ راست جبکہ مختلف شہروں کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس فیضانِ مدینہ کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا نیز مختلف مدنی مراکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تعمیراتی کوموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور سٹی میں ٹاؤن اور یوسی کے نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے ربیع الاوّل کے مدنی مذاکروں اور اجتماعِ میلاد سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور دینی کاموں میں ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد کے تمام شعبہ جات کےایچ او ڈیز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز، شعبہ مدنی چینل، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ( فیضان مدینہ برانچ)، پاکستان مشاورت آفس، مدرسۃالمدینہ بوائز اور فیضان مدینہ کے ناظم صاحب سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز کے ذمہ داران اور انتظامی امور کی 3 رکنی مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)