19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت
آفس اور صوبائی آفسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آفسز میں ہونے والے
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شیلڈ بھی
پیش کی نیز دعا کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)