11 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
فیضانِ
مدینہ ملتان میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی
مزاکرہ کے ذمہ دارن کا مدنی مشورہ
Fri, 13 Jan , 2023
1 year ago
پچھلے
دنوں ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری
اور نگرانِ شعبہ حاجی محمد شاہد عطاری نے درج ذیل چیزوں پر گفتگو کی۔
موجودہ
کارکردگی کے مطابق اہداف طے کئے گئے، دونوں شعبوں کی تقرری مکمل کرنے اور اس کے اہداف پر کلام ہوا ، ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرہ کی تنظیمی اہمیت بتائی گئی، ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کو
بہتر کرنے، تمام ہفتہ وار اجتماع گاہ کی 4 رکنی مجلس کا ریکارڈ منظم کرنے، ان کی
اور ان کے تحت ذیلی مجالس کی تربیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)