پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، ذمہ داران اور جامعۃالمدینہ بوائز امام غزالی فیصل آباد کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مذاکرے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام سے مدنی مذاکرے کے متعلق سوالات کئے اور طلبۂ کرام کی جانب سے جوابات ملنے پر انہیں بذریعہ قراندازی انعامات تقسیم کئے۔

جامعۃالمدینہ امام غزالی فیصل آبا دکے اساتذۂ کرام نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو طلبۂ کرام کے دینی کاموں اور ٹیلی تھون کی کارکردگی پیش کی جس پر انہوں نے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے خود بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے رجب المرجب کے روزے رکھنے کے حوالے سے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور طلبۂ کرام نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)