3نومبر 2022ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسکہ سیالکوٹ میں ڈسکہ موٹروے پولیس کے آفیسرز عتیق الرحمن اور ارسلان صاحب نے دورہ کیا۔ اس موقع پر نگرانِ تحصیل ڈسکہ و سمبڑیال نے انہیں مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

دورانِ گفتگو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا گیا جس پر افسران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو خوب سراہا اور آخر میں نگرانِ تحصیل ڈسکہ نے انہیں مکتبۃ ُالمدینہ کی مطبوعہ کُتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں کو بزرگانِ دین کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گیارہویں شریف کے حوالے سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان مدنی مذاکروں میں وقتاً فوقتاً3 دن کے لئے عاشقانِ رسول پاکستان کے مختلف شہروں سے سفر کر کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آرہے ہیں جہاں اُن کی تربیت کے لئے مبلغینِ دعوتِ اسلامی و اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے سنتوں بھرے بیانات بھی ہو رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ 3 دن کے لئے کم و بیش 3 ہزار 400 عاشقانِ رسول مختلف شہروں سے سفر کرکے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچے جس میں نواب شاہ ڈویژن کے 2 ہزار 500، لاڑکانہ ڈویژن کے 600 اور سکھر ڈویژن کے 300 اسلامی بھائی شامل ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


3 نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ڈاکٹر جون کونکوروہاڈیننگراٹ (قونصل جنرل انڈونیشیا)، Mr. Arie poluzzi (قونصل برائے اطلاعات و سماجی و ثقافتی امور انڈونیشیا) اور علی نور (سیکرٹری برائے قونصل جنرل انڈونیشیا) کی آمد ہوئی جہاں انڈونیشیا کے اسلامی بھائی اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

شخصیات نے عالمی مدنی مرکز میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سے ملاقات کی۔

مہمانوں کو فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، سوشل میڈیا ، مدنی چینل، ٹرانسلیشن اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا گیا وہاں ہونے والے ایکٹیویز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کی پریزنٹیشن دکھائی گئی اور دنیا بھر میں ہونے والی دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ناظمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین کو ٹیلی تھون کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


1 نومبر 2022ء  کو فیصل آباد فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرک چنیوٹ کے یوسی نگران ، تحصیل ذمہ داران و دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ ذمہ داران نے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھا۔ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے تر بیت فرماتے ہوئے مدنی پھو ل ارشاد فرمائے جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت کو رقم پیش کی۔ اس پر نگران ِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور بذریعہ قرعہ اندازی ذمہ دران میں تحائف بھی تقسیم فرمائے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29 اور 30 اکتوبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، فارما انڈسٹری اور میڈیکل کالجز سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی فضیل عطاری نے وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

شرکائے اجتماع نے 29 اکتوبر 2022ء کی شب ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔


28 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے تمام سیکورٹی گارڈ کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں حاضری ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی اخلاقی و روحانی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ نمازوں کی پابندی کرنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی دعوت کا اہتمام کیا اور خود اسلامی بھائیوں میں کھانا تقسیم فرمایا نیز سنت کے مطابق بیٹھ کر کھانے کے بارے میں ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مشورہ منعقد ہوا جبکہ دیگر شہروں سے ذمہ داران نے آئن لائن شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کے سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


23 اکتوبر 2022ء کو شعبہ پروفیشنلز فورم (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں قائم میلاد کمیٹی کے ممبران اور تاجر اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران ممبران اور تاجران کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا نیز نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی اور اُن کے کئے دعائےخیر کروائی۔

اس موقع پر فیصل آباد میلاد کمیٹی کے ممبران اور تاجران نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کو سیلاب زدگان کے لئے رقم جمع کروائی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آنے والے مہمانوں کو تحائف دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ غربی مین روڑ کوٹلی نکیال کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نےسرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اخلاق مصطفیٰ ﷺکی بلندیاں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نبی آخر الزمان ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کے بارے میں بتایا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنے، رمضان شریف کے روزے رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس میں حصہ دلوانے کا ذہن دیا۔علاوہ ازیں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ بھی دیکھا گیا۔

بعدازاں شرکائے اجتماع نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 17 اکتوبر 2022ء کو اوکاڑہ سٹی اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اوکاڑہ سٹی، ڈسٹرک اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، اوکاڑہ سٹی نگران اور تحصیل نگران سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور انہیں ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں چندہ اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرنا کسی کے دکھلاوے کے لئے نہیں کرنا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اب تک کی ہونے والے ٹیلی تھون کی کار کردگی نگرانِ پاکستان مشاورت کو بیان کی جس پر انہوں نے نمایاں کار کردگی والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ذمہ داران سے ملاقات کی نیز اختتامی دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)