19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز فیصل آباد سٹی
کی مختلف شخصیات نے مدنی فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے
اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والےٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے اور
دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے شخصیات کی ذہن سازی کی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)