22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں آفندی ٹاؤن
حیدر آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں حیدر آباد کے مختلف علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری اورنگرانِ حیدر آباد سٹی محمد سہیل عطاری نے
انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر علمائے کرام
کے لئے کانفرنس روم مدینہ ہال میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری
محمد ایاز عطاری نے انہیں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز 25 نومبر
2022ء کو حیدر آبا دمیں ہونےوالے عظیم
الشان اجتماع کی دعوت دی جس پر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں علمائے کرام کے
لئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں تحائف پیش کئے۔
واضح رہے 25 نومبر 2022ء کو ہونے والے عظیم الشان اجتماع
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان
کریں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)