فیصل آباد پنجاب پاکستان کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 31 مئی 2022ء بروز پیرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ فیڈ بیک و جائزہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبہ فیڈ بیک و جائزہ کے ذمہ داران سمیت شعبہ جات کے ذیلی فیڈ ذمہ داران کی بذریعہ زوم شرکت رہی۔نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ 4 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید احسن انداز میں شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کا دیا جس پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 مئی 2022ء بروز پیر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پیارے آقاﷺ کی ذات اقدس پرزیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے، نماز کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگران پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


الحمدللہ عاشقان رسول کی تحریک دعوت اسلامی آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے میں مصروف عمل ہے۔

دعوت اسلامی جہاں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمت کر رہی ہے وہیں دنیا بھر کے چائنیز مسلمانوں میں کام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کا چائنیز ڈیپارٹمنٹ کام کر رہا ہے۔

اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 10ماہ کا رہائشی چائنیز مبلغ کورس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے والے اسلامی بھائیوں نے ”اصلاح اعمال کورس“ کیا تاکہ باعمل مبلغ بن کر معاشرے کی اصلاح کی کوشش کرسکیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 10 ماہ پر مشتمل چائنیز مبلغ کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔

دوران کورس گزشتہ دنوں کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سافٹ اسکلز امپروومنٹ Soft skills improvementکے سلسلے میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر یعقوب صاحب نے ” Effective way to learn “کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی۔

سیشن کے آخر میں اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔


پروفیشنلز حضرات کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس پروگرام میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات شرکت کرسکیں گے۔ پروفیشنلز اجتماع میں ہیڈآف پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ و موٹیویشنل اسپیکرمحمد ثوبان عطاری شرکا کے درمیان ” Building bridges “ کے موضوع پر بیان فرمائیں گے۔اس کے علاوہ اجتماع میں کارپوریٹ سیکٹر میں دینی کام کرنے اور اس کے طریقہ کار کے متعلق بھی ایک سیشن بھی منعقد کی جائے گی۔

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


26 مئی 2022 ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول ﷺ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع ہوا ، نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے سورہ فاتحہ کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس اجتماع پاک میں کورئین مسلم یوٹیوبر داؤد کِم نے بھی شرکت کی اور نگران پاکستان نے داؤد کِم سے ملاقات کرتے ہوئے دیگر اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات کی ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )


27 مئی 2022 ء کونماز جمعہ کے بعد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے خصوصی فرمان و اعلان پر مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ ڈہرکی میں دعاء استسقاء (رحمت والی بارش کے لئے دعا ) کا اہتمام ہوا۔

اس موقع پر نمازی بھائیوں نے بعد نماز جمعہ استغفار کیا۔ اس کے بعد امام مسجد اسلامی بھائی نے خصوصی دعاء استسقاء ( یعنی رحمت والی بارش) کروائی گئی یا اللہ پاک جمعہ کے مبارک دن کی برکت سے اپنی رحمت والی بارش عطا فرما اور تمام شرکا کی بے حساب مغفرت فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ رحمت برساکچھ دیر تک یہ سلسلہ جاری رہا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پنڈی مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فروری 2022ء تا اپریل 2022ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کے متعلق کلام کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 21 مئی 2022ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرانسلیشن ڈیپارٹ کے ملک و بیرون ملک (افریقہ، یورپ، ایشیاء) میں موجود مترجم، مفتش اور دیگر ٹیم ممبرز نے شرکت کی۔

نشست کے آغاز میں قرآن کریم کے تراجم کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں نیشنل اور انٹرنیشنل 29 زبانوں میں تراجم قرآن کا کام کتنا ہوا ہےیہ بیان کیا گیا۔

رپورٹ پیش کرنے کے بعد رئیس دار الافتاء اہلسنت، شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور تین موضوعات پربیان فرمایا جن کا خلاصہ درجِ ذیل ہے:

(1)کام کرنے والے کی نیت اور مقصد

مفتی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے اپنے کام کو سرانجام دیتے ہوئے جو نیت اور مقصد پیش نظر ہونا چاہیے اس پر توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ ’’نیت کی بلندی ، ہمت کی بلندی اور محنت“ کسی بھی کام کو اچھے انداز میں کرنے کے لیے بنیادی چیزیں ہیں۔ اس کام کی سعادت اور عظمت کو ہر دم پیش نظر رکھیں تورحمت خداوندی کاحصول بھی ہو گا ۔اپنا قیمتی وقت دیتےہوئے ہمارا اصل مقصد کام ہونا چاہیئے، جو لوگ کام کو بقیہ معاملات پر ترجیح دیتے ہیں وہی کامیاب ہوتے تھے۔مفتی صاحب نے کام کی نیت کے حوالے سے فرمایا کہ دیگر کسی بھی مصروفیات سے زیادہ اہم اپنا وقت اپنے کام کو دیتے ہیں اس لئے کام کی نیت عظیم ہے۔ مفتی صاحب نے اپنا معمول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے اپنے کام کی نیتیں لکھ کر رکھی ہوئی ہے اور ہر تین دن میں ان کی دہرائی کرتا ہوں۔

(2)ترجمہ کے کام کی اہمیت و عظمت

مفتی قاسم صاحب حفظہ اللہ نے ترجمہ کے کام کی اہمیت وعظمت بیان کرتے ہوئے فرما یا کہ حضورخاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم تمام اقوام کی طرف مبعوث ہوئے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نذیر یعنی ڈر سنانے والا ہونا یہ سب قوموں کے لیے ہے اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام سب لوگوں تک ان کی زبان میں پہچانا عظیم سعادت ہے۔ یہ کام کتنی ذمہ داری کا ہے اس کی اہمیت کو اس طرح سمجھیں کہ حدیث کا ترجمہ کرنے والا رسول اللہ ﷺ کی اور ان کے احکامات کی ترجمانی کررہا ہوتا ہے۔ اردو ترجمہ پڑھنے والا یہ نہیں کہتا کہ ترجمہ نگار کا فرمان ہےبلکہ وہ یہی کہتا ہے کہ رسول اللہ کا فرمان ہے۔

اسی طرح ترجمہ کے کام کا اثر ، اس کی معنویت اور اہمیت بعض اوقات صدیوں تک باقی رہتی ہےاور ترجمہ کرنے والے کو اس کا اجر ملتا رہتا ہے۔ شیخ سعدی علیہ الرحمہ نے جو قرآن کا ترجمہ فارسی میں کیا ہےاس کا فائدہ آج تک ہو رہاہے۔

(3) ترجمہ کرنے میں کیا انداز ہو

اس موضوع پر کلام کرتے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا کہ ترجمہ بنیادی طور ایک زبان کے کلا م کو دوسری زبان میں منتقل کرنے کا نام ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک زبان کی فصاحت،زوربیانی ،تہذیب ،سوچ ،نظریات ، حسن بیان اور ذوق کو دوسری زبان میں منتقل کرنے سے ہی ترجمہ میں نکھار آتا ہے ۔ اور اس کے لیے مسلسل کوشش اور سیکھنے کی تگ و دو میں رہنا ضروری ہے ۔ ترجمے کی روح یہی ہے کہ جن الفا ظ اور قیودات کا اصل زبان میں لحاظ کیا گیا ہے اس کا لحاظ ترجمہ شدہ زبان میں بھی رکھا جائے لیکن اس میں ہر زبان کی فصاحت اور حسن بیان کا لحاظ رکھنا ضروری ہے ۔بہترین تراجم کی مثال دیتے ہوئے فرمایا کہ شیخ محقق شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی فارسی کتب میں جو عربی کا کلام ترجمہ ہوا اس کی فصاحت اور حسن بیان بعض اوقات عربی سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

اسی طرح امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے ترجمہ قرآن کنزالایمان شریف کے حوالے سے مفتی صاحب نے فرمایا کہ ’’اگرچہ کنزالایمان شریف کے محاسن پر مختلف زاویوں سے بہت سارا کام ہوا ہے لیکن اس کی پوری علمیت ابھی تک بیان نہیں ہوئی ‘‘۔

ترجمہ کے معیار و مقدار کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی صاحب نے ارشاد فرمایا کہ ’’ معیار کی کوئی حد نہیں ہے۔ مثلا میرے سامنے اردو زبان کا کوئی کلام آئےتو میں اس میں غلطی نکال دوں کہ اس طرح نہیں بلکہ یوں بہتر ہوتا،بنیادی طور پر معیار اور مقدار دونوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ نہ ہو کہ معیار کی وجہ سے اصلی مقصود ہی فوت ہو جائے ‘‘۔

تربیتی نشست کے آخر میں ٹیم ممبر ز نے اس طرح کی نشست کے اہتمام پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور مزید اس طرح کےتربیتی پرواگرام کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔


پچھلے دنوں جواد صبغت اللہ مہر (سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ) نے انٹرنیشنل سطح پر دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ فیضان مدینہ میں جواد صبغت اللہ مہر کو اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، فیضان آن لائن اکیڈمی اور مدنی چینل سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کی۔

بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دار الافتاء اہلسنت میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سندھ جواد صبغت اللہ مہر نےملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ  فیصل آباد میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے اراکین پاکستان مشاورت کے ذمہ دار ان کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔

ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت کو اپنے پنے شعبہ جات کے حوالے سے پریزنٹیشن دی اور اپنے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ مدنی مشوروں میں کس طرح ان کے شعبوں کی کارکردگی بیان کی جائے گی اور کس طرح شعبے کو پریزنٹ کیا جائے گا اس کے علاوہ مدنی مشوروں کے حوالے سے پیشگی تیاری کا جائزہ بھی لیا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری) 


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے سلسلے میں سات (7)دن پر مشتمل ”مسائل نماز “کورس  کا اہتمام کیا گیا ۔

نگران پاکستان مشاورت و مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری نے اس کورس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے اہم مسائل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا، اسکے علاوہ وضو ، غسل اور تیمم کے مسائل بھی بتائے۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کا ٹیسٹ لیا گیا اور فرسٹ ، سیکنڈ ، تھرڈ آنے والے اسلامی بھائیوں کو نگران پاکستان نے مدنی انعامات میں دینی کتابیں اور فیضان ڈیجیٹل قرآن پیش کیا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)