پنجاب پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 17 اکتوبر 2022ء کو اوکاڑہ سٹی اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اوکاڑہ سٹی، ڈسٹرک اور اس کی تحصیل سطح کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، اوکاڑہ سٹی نگران اور تحصیل نگران سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی ٹیلی تھون کے حوالے سے تربیت فرمائی اور انہیں ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں چندہ اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے کرنا کسی کے دکھلاوے کے لئے نہیں کرنا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اب تک کی ہونے والے ٹیلی تھون کی کار کردگی نگرانِ پاکستان مشاورت کو بیان کی جس پر انہوں نے نمایاں کار کردگی والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ذمہ داران سے ملاقات کی نیز اختتامی دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)