قاری یعفور عطاری کی
والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماع
7 نومبر 2022ء
بروز پیر قاری یعفور عطاری کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے پاکستان کے شہر فیصلِ
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مرحومہ کے اہلِ خانہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ”فوت شدہ والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اپنے
والدین کو زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
بعدازاں فاتحہ خوانی پڑھی
گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے
لئے دعا فرمائی۔
علاوہ ازیں اجتماع میں
شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)