دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصلِ آباد میں شخصیات اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے آنے والے شخصیات کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت پابندی کے ساتھ پڑھنے اورنیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ کراچی میں شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے اسلامی بائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

ارکینِ شوریٰ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں گلشن اقبال ٹاؤن کے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور رمضان المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  جہاں سیاسی و سماجی شخصیات اور علمائے کرام وزٹ کے لئے آتے رہتے ہیں وہاں دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی دورے پر آتے رہتے ہیں جہاں ذمہ داران ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہیں۔

پچھلے دنوں سیکٹر کمانڈربھٹائی رینجرز بریگیڈیئرشبیر خان نے دیگر چند سینئررینجرز اہلکاروں کے ساتھ فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق بنائی گئی ایک ڈاكيومنٹری دکھائی۔ دعوت اسلامی کے مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے بریگیڈیئرشبیر خان نے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔

بعد ازاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بریگیڈیئرشبیر خان کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ، فیضان آن لائن اکیڈمی، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ، مدنی چینل، سوشل میڈیا اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایاجبکہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکا کو اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ العربیہ میں مفتی محمد اکمل قادری صاحب کی آمد ہوئی۔

شعبہ دار التراث العلمی کے نگران مولانا احمد رضا گھانچی مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مکتبے کا وزٹ کروایا۔ مولانا احمد رضا گھانچی نے مفتی صاحب کو ذیلی شعبہ دار تراث العلمی کا تعارف پیش کیا اور اس شعبے کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مفتی اکمل قادری صاحب نے مکتبۃ المدینہ کی خدمات کو سراہا اور دعوتِ اسلامی و امیرِ دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔آخر میں انہیں بیروت سے شائع ہونے والی المدینۃالعلمیہ کی 9 کتابوں کا سیٹ بھی تحفے میں پیش کیا گیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گلشن ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ رات اعتکاف کیا جس دوران صلاۃ التوبہ، وظائف، نیک اعمال کا جائزہ اور نئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےکا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ صوبائی آفس نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پچھلی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ہفتہ وار اجتماع کا جائزہ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہوانے شب براءت اجتماع کے حوالے سے اہداف دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو ان اجتماعات میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کی کی تعداد کو بڑھانے اور اس حوالے سے اقدامات کرنے کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 8 مارچ 2022ء بروز منگل مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تعمیراتی مجلس فیضان مدینہ فیصل آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے سابقہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور نئے اہداف طے کئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے تعمیراتی کاموں کے لئے رمضان عطیات اور دیگر عطیات زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں تعمیراتی کاموں میں آنے والی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی کے ایچ او ڈیز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے فیضانِ مدینہ کی پارکنگ اور آفس کے ڈسپلن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز ایچ او ڈیز کو اپنے اپنے کے شعبے کی ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ داران اور امام صاحبان کی تربیت کے لئے ایک نشست ہوئی جس میں مختلف شہروں سے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ زوم بھی شرکت کی۔

دوران ِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ’’اصلاحِ اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 فروری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز و اعتکاف کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت کے اراکین، نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ داران اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ کے متعلقہ اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے اس مدنی مشوے میں شعبے کی تقرری کرتے ہوئے کارکردگی مع تقابلی جائزہ لیا۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے سابقہ اعتکاف کی کار کردگی پیش کی اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، محمد اظہر عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


21 فروری 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی قاری محمد ایاز عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری، پاکستان مشاورت کےاراکین اور مختلف شعبہ جات کے نگرانوں سمیت صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئےشعبہ جات کے دینی کاموں کے بارے میں اہم امور پر کلام کیا اور شعبہ جات کی ترقی کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)