دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی دوپہر 3:00 بجے سے 31 جولائی 2022ء کے شام 5:00 بجے تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات افراد شریک ہونگے۔

تمام پروفیشنلز حضرات 30جولائی 2022ء کی رات ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شریک ہوکر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کےمدنی پھولوں سے فیض یاب ہونگے۔

اس اجتماع میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، استاذ الحدیث حاجی مولانا محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنل محمدثوبان عطاری وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران کے لئے اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر کثیر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےQuality enhancement کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود افسران کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔

جس میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران میں فیضان مدینہ کے ناظمین ، امام وموذن صاحبان اور خود کفالت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ فیصل آباد کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا آئندہ کے احداف دیئےمزید نگران پاکستان مشاورت نے حسن اخلاق کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی ،نگران پاکستان مشاورت کو فیضان مدینہ کے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ذیلی شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔

اس مدنی مشورے میں بالخصوص فیضان مدینہ کی خود کفالت کے بارے میں تربیتی مدنی پھول دیئےجن میں فیضان مدینہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے شخصیات سے ملاقاتیں کرنا ، ماہانہ عطیات لگوانا ، مدنی عطیات کے لیے بستے لگوانا ، لنگر رضویہ میں آنے والی اشیاء کا ریکارڈ بنانا، کھانے کی تیاری کروانا وغیرہ شامل تھے۔(رپورٹ: محمد اقبال عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


24 جولائی 2022 ء کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں   دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ۔

اس مدنی مشورے میں فیصل آباد شہر کے نگران ، فیصل آباد سٹی کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران ، ٹاؤن نگران ، ڈویژن نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے حسن اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی جبکہ مدنی مشورے میں فیصل آبادسٹی میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوخودکفیل کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ڈونیشن سیل ،صدقہ بکس اور گھریلو صدقہ بکس زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا حدف دیا ۔

مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے دعاکروائی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: محمد اقبال عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کا نعرہ پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں میٹ اپ ہوا جس میں شعبہ ایف جی آر ایف سمیت دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹ اپ میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں سےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شجر کاری مہم کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں اس سال 2022ء میں بھر پور انداز سے شجر کاری منانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں میٹ اپ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےاس حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیااور احسن طریقے سے شجر کاری میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماعی طور پر ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ہمرہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

بعد مدنی مذاکرہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت سمیت رکن ِشویٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں حلقے میں سوالات کا سلسلہ ہوا اور قرعہ اندازی کے ذریعے اسلامی بھائیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے نیز ملاقات اور دعا پر اس حلقے کا اختتام ہوا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام7 جولائی 2022ء کو فیضان مدینہ بھلوال میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام سمیت دیگر مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوری و نگران ائمہ مساجد و امامت کورس ابوخلیل حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’ جانوروں پر رحم کرنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اپنے قربانی کے جانور کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کاذہن دیا جس پرحاضرین نے اپنے اچھے عزم کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جون 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عاشقانِ رسول کو ذوالحجۃالحرام کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت سے بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں میٹروپولیٹن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران، ٹاؤن نگران اور ڈویژن مشاورت کے اراکین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے میٹروپولیٹن میں قربانی کی کھالوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا کے بیشتر شعبے میں منظم انداز سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ پروفیشنلز حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے Building Bridges کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں میں صرف کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں عاشقانِ رسول کے جامعات سے آئے ہوئے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کاانعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ شوریٰ نے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ نشست مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 جون 2022ء  بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے سنی جامعات کے طلبہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”اسلام کی روشنی ساری دنیا میں کیسے پہنچی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلام کی تبلیغ میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کی قربانیاں بیان کیں۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی مولانا جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔