لاہور ڈسٹرکٹ کے نگرانِ ٹاؤن مشاورت سمیت مختلف
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور
میں 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ لاہور ڈسٹرکٹ کے نگرانِ ٹاؤن مشاورت سمیت مختلف ذمہ
داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو
مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ماہِ رمضانُ المبارک
میں اعتکاف کرنے/ کروانے، چاند رات کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ٹنڈو الہ یار میں مختلف
ائمہ کرام و علمائے کرام کی آمد
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ٹنڈو الہ یار
میں مختلف ائمہ کرام و علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام و ائمہ کرام
سے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو
کی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
20
مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں کراچی سٹی، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن، علاقائی مشاورت، مدرسۃ المدینہ اور
جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے شرکا کی تربیت کی اور رمضان میں ہونے والے
اجتماعی اعتکاف اور ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں پشاور سے آئے ہوئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے
صحافیوں اور ذمہ داران کے لئے ایک میٹنگ منعقدکی گئی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین
عطاری نے صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے انہیں نیکی کی کاموں میں حصہ لینے اور علمِ دین
سیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں زنزیبار افریقہ سے آئے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں نے رکن ِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔اس موقع پرعالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں بیرونِ ملک کے ذمہ دار اور
کینیا سفر کرنے والے مبلغ محمد عمران عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی
مرکزفیضان ِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام دعائے افطار اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور امیراہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مناجاتی کلام بھی پڑھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
زنزیبار افریقہ سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کی رکنِ شوریٰ
حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں زنزیبار افریقہ سے آئے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں نے رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر مختلف ممالک (آسٹریلیا، سوڈان، کینیا، سری لیون) میں سفر کرنے والے مبلغین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصلِ آباد میں شخصیات کی تربیت کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصلِ
آباد میں شخصیات اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے آنے والے
شخصیات کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت پابندی
کے ساتھ پڑھنے اورنیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ ائمہ مساجد، مدرسۃا لمدینہ بالغان اور
ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ کراچی میں شعبہ ائمہ مساجد اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان
کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکینِ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ
عطاری نے اسلامی بائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
ارکینِ شوریٰ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے
رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گلشن اقبال ٹاؤن کے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد
پچھلے دنوں گلشن اقبال ٹاؤن کے پروفیشنلز اسلامی
بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آمد ہوئی جہاں انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو نیکی
کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور رمضان المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جہاں سیاسی و سماجی شخصیات اور علمائے کرام وزٹ کے لئے آتے رہتے ہیں وہاں دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی دورے پر آتے رہتے ہیں جہاں ذمہ داران ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش
آمدید کہتے اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہیں۔
پچھلے دنوں سیکٹر کمانڈربھٹائی رینجرز بریگیڈیئرشبیر خان نے دیگر چند سینئررینجرز اہلکاروں کے ساتھ فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ دعوت اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوت
اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق بنائی گئی ایک ڈاكيومنٹری دکھائی۔ دعوت اسلامی کے مرکز ی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے بریگیڈیئرشبیر خان نے ملاقات کی اور دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں گفتگو کی۔
بعد
ازاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بریگیڈیئرشبیر خان کو فیضان مدینہ
میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ، فیضان آن لائن
اکیڈمی، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ، مدنی چینل،
سوشل میڈیا اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایاجبکہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکا کو
اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔
پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ العربیہ میں مفتی
محمد اکمل قادری صاحب کی آمد ہوئی۔
شعبہ
دار التراث العلمی کے نگران مولانا احمد رضا گھانچی مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا
اور مکتبے کا وزٹ کروایا۔ مولانا احمد رضا گھانچی نے مفتی صاحب کو ذیلی شعبہ دار تراث
العلمی کا تعارف پیش کیا اور اس شعبے کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔
مفتی
اکمل قادری صاحب نے مکتبۃ المدینہ کی خدمات کو سراہا اور دعوتِ اسلامی و امیرِ دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔آخر میں انہیں بیروت سے شائع
ہونے والی المدینۃالعلمیہ کی 9 کتابوں کا
سیٹ بھی تحفے میں پیش کیا گیا۔