دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً اراکینِ شوریٰ مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں7 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس (دعوتِ اسلامی) کے ذمہ داران سمیت اراکینِ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشوروں کے لئے آنے والے اسلامی بھائیوں کی خیرخواہی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا اور خیر خواہی انتظامات کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی چینل کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مدنی چینل کے C.E.Oمولانا محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور ڈیپارٹمنٹ کی مزید ترقی کے لئے اپنی خدمات اور صلاحیتوں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے حج پر جانے والے خوش نصیب افراد کی تربیت کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی محفل مدینہ و حج تربیتی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کل بروز 05جون کو عالمی مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوگا ۔ اجتماع کی تقریب دو نشستوں میں ہوگی۔

پہلی نشست کا آغازکل دوپہر 2بجے ہوگا جس میں عازمینِ حج کو احرام باندھنے کا طریقہ اور حج کے متعلق دیگر احکام سکھائے جائیں گے۔

دوسری نشست رات عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوگی جس میں خصوصی طور پر شیخ طریقت امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرکت فرمائیں گے اور عازمینِ حج کی تربیت فرمائیں گے۔اس موقع پر نعت خوانی اور تصورِ مدینہ کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں نعت خوان حضرات یادِ مدینہ اور حج سے متعلق کلام پیش کریں گے۔تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 

اس موقع پر امیر اہلِ سنت عازمین حج سے ملاقات بھی فرمائیں گے، لہذا عازمین حج اپنے حج فارم اور ضروری کاغذات وغیرہ کے ہمراہ فیضانِ مدینہ تشریف لائیں، حج فارم اور ضروری کاغذات وغیرہ کے بغیر ملاقات کا ٹوکن دستیاب نہیں ہوگا۔

یہ دونوں نشستیں مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کے بعد پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس سال 2022ء میں دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان حج کرسکیں گے جس میں سے ملک پاکستان کو 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ دیا گیاہے۔


رواں سال 2022ء میں شدید گرمی کے سبب  پاکستان کے صحرائی علاقوں میں پانی کی قلت ہوچکی ہے جس پر شیخِ طریقت امیر ِاہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بارانِ رحمت کے لئے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں”دعائے استسقاء“ (یعنی بارش کے لئے دعا) کا اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ’’دعائے استسقاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بارش کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کےشہرفیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فیصل آباد ڈویژن کے زمین داراسلامی بھائیوں کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر زمین داروں کے لئے ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’زکوٰۃ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے زکوٰۃ کےچند ضروری احکام ، زکوٰۃ و صدقات دینے کی فضیلت اور زکوٰۃ نا دینے کے نقصانات بتائے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نےزمین داروں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں نماز کی پابندی کرنے نیز دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کا موں کا تعارف کروایا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے اپنی فصلوں کا عشر دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد پنجاب پاکستان کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 31 مئی 2022ء بروز پیرمرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ فیڈ بیک و جائزہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں شعبہ فیڈ بیک و جائزہ کے ذمہ داران سمیت شعبہ جات کے ذیلی فیڈ ذمہ داران کی بذریعہ زوم شرکت رہی۔نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ 4 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید احسن انداز میں شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کا دیا جس پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 مئی 2022ء بروز پیر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات نگرانِ پاکستان مشاورت نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پیارے آقاﷺ کی ذات اقدس پرزیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے، نماز کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگران پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


الحمدللہ عاشقان رسول کی تحریک دعوت اسلامی آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے میں مصروف عمل ہے۔

دعوت اسلامی جہاں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمت کر رہی ہے وہیں دنیا بھر کے چائنیز مسلمانوں میں کام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کا چائنیز ڈیپارٹمنٹ کام کر رہا ہے۔

اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 10ماہ کا رہائشی چائنیز مبلغ کورس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے والے اسلامی بھائیوں نے ”اصلاح اعمال کورس“ کیا تاکہ باعمل مبلغ بن کر معاشرے کی اصلاح کی کوشش کرسکیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 10 ماہ پر مشتمل چائنیز مبلغ کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔

دوران کورس گزشتہ دنوں کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان سافٹ اسکلز امپروومنٹ Soft skills improvementکے سلسلے میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر یعقوب صاحب نے ” Effective way to learn “کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی۔

سیشن کے آخر میں اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔


پروفیشنلز حضرات کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء بروز اتوارعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔

اس پروگرام میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات شرکت کرسکیں گے۔ پروفیشنلز اجتماع میں ہیڈآف پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ و موٹیویشنل اسپیکرمحمد ثوبان عطاری شرکا کے درمیان ” Building bridges “ کے موضوع پر بیان فرمائیں گے۔اس کے علاوہ اجتماع میں کارپوریٹ سیکٹر میں دینی کام کرنے اور اس کے طریقہ کار کے متعلق بھی ایک سیشن بھی منعقد کی جائے گی۔

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


26 مئی 2022 ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول ﷺ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع ہوا ، نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے سورہ فاتحہ کے فضائل کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس اجتماع پاک میں کورئین مسلم یوٹیوبر داؤد کِم نے بھی شرکت کی اور نگران پاکستان نے داؤد کِم سے ملاقات کرتے ہوئے دیگر اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات کی ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس انصاری )


27 مئی 2022 ء کونماز جمعہ کے بعد امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے خصوصی فرمان و اعلان پر مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ ڈہرکی میں دعاء استسقاء (رحمت والی بارش کے لئے دعا ) کا اہتمام ہوا۔

اس موقع پر نمازی بھائیوں نے بعد نماز جمعہ استغفار کیا۔ اس کے بعد امام مسجد اسلامی بھائی نے خصوصی دعاء استسقاء ( یعنی رحمت والی بارش) کروائی گئی یا اللہ پاک جمعہ کے مبارک دن کی برکت سے اپنی رحمت والی بارش عطا فرما اور تمام شرکا کی بے حساب مغفرت فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ رحمت برساکچھ دیر تک یہ سلسلہ جاری رہا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)