پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس فیصل آباد ڈویژن نگران، شہر نگران، ٹاؤن نگران اور فیصل آباد سٹی کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کی حاضری ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے تمام شعبہ جات کی اجمالی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے کی آمدنی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام ذمہ دارا ن کو اپنے اپنے شعبے کو خود کفیل بنانے کے بارے میں ذہن دیتے ہوئے عطیات بکس، خصوصی بکس اور گھریلو عطیات بکس رکھنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کے حصے شامل کروانے کے متعلق قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)