دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے ملک و بیرونِ ملک میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 16 جون 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”نیکی کی دعوت دینا سنتِ انبیاء علیہ السلام ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کونیکی کی دعوت دینے کے فضائل بیان کئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)