22 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں ایک عظیم الشان ”ٹیچرز اجتماع“ منعقد ہوا جس میں مختلف اسکولز اور کالجز کے اساتذہ، پروفیسرز اور پرنسپلز سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں ، طلبہ کو متاثر کرنے میں بھی اساتذہ کی شخصیت سرفہرست ہوتی ہے۔ اجتماع کے آخر میں دعا کی گئی اور صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔

اس اجتماع کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورسمیت پاکستان کے کئی شہروں میں بذریعہ اسکرین براہ راست نشر کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

ٹیچرز اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔