19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعائے
افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں
جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں
تلاوتِ قران کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ
علیہ و سلم
کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
حاضرین کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں مناجات کا بھی سلسلہ
ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)